نیب دفتر میں آتشزدگی،شہباز شریف سے متعلق تحقیقاتی فائلوں کو نقصان

  نیب دفتر میں آتشزدگی،شہباز شریف سے متعلق تحقیقاتی فائلوں کو نقصان

  

لاہور (آن لائن،کرائم رپورٹر) ٹھوکر نیاز بیگ پر نیب لاہور کے دفتر میں آگ لگ گئی،ذرائع کے مطابق آگ شہباز شریف کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کے کمرے میں لگی،آتشزدگی سے ایئر کنڈیشنر اور کرسیاں خاکستر ہو گئیں جبکہ کچھ تحقیقاتی فائلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں لیکن امکان ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی،ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کا آپریشن 20 منٹ تک جاری رہا اور بعد میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔ دوسری جانب نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ معمولی نوعیت کی تھی اور کمرے میں موجود ایک صوفہ اور ٹیبل کو نقصان پہنچا ہے تاہم دفتر کا ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ رہاہے۔

نیب دفتر / آتشزدگی

مزید :

صفحہ اول -