نیب کی شہباز شریف کی پیشی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید

نیب کی شہباز شریف کی پیشی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی پیشی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس میں الزام لگایا گیا کہ نیب نے شہباز شریف سے متعلق آج کوئی پریس ریلیز جاری کی ہے لیکن ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔ نیب سے وابستہ بے بنیاد خبروں کو ہرگز نشر نہ کیا جائے۔نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں ترجمان قومی احتساب بیورو سے پیمرا قوانین کے مطابق معلومات یا خبر کی تصدیق کی جائے۔

نیب

مزید :

صفحہ اول -