برج خلیفہ پر بلند ترین امدادی باکس قائم،10 درہم پر ایک بلب روشن ہوگا

      برج خلیفہ پر بلند ترین امدادی باکس قائم،10 درہم پر ایک بلب روشن ہوگا

  

دبئی(آئی این پی) کرونا وائرس کی وبا ء سے پریشان حال لوگوں کی مدد کے لیے دبئی میں دنیا کا بلند ترین چندہ بکس قائم کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی بلند ترین عمارت اب ضرورت مندوں کے لیے دی جانے والی امداد سے روشن ہوگی۔ دبئی کا برج خلیفہ دنیا کا بلند ترین ڈونیشن باکس بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں 12لاکھ ایل ای ڈی لائٹوں پر مشتمل 828میٹر بلند عمارت میں 10درہم عطیہ کرنے پر ایک ایل ای ڈی بلب روشن کیا جائے گا۔ اب تک 1لاکھ 80 ہزار لائٹیں روشن ہو چکی ہیں۔یہ غیر معمولی ڈونیشن باکس متحدہ عرب امارات نے قائم کیا ہے۔اس کا مقصد یو اے ای کی 10ملین کھانے کی مہم کے ساتھ تعاون ہے۔لوگوں سے اس مہم میں ایک وقت کے کھانے کے لیے دس درہم کے عطیے کی اپیل کی گئی ہے، ایک عطیے پر برج الخلیفہ پر ایک لائٹ روشن کر دی جاتی ہے، اس طرح پوری عمارت روشن کی جائے گی۔ اگر یہ ہدف پورا ہوتا ہے تو برج الخلیفہ پر 12 لاکھ لائٹیں روشن ہوں گی۔

مزید :

صفحہ اول -