وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب پانچ نکاتی ایجنڈا جاری

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب پانچ نکاتی ایجنڈا جاری

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کر لیا ہے،جس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کرے گی جبکہ لاک ڈاون میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت کرے گی۔کابینہ اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ چھوٹا کاروبار کے تحت صنعتی اور کمرشل بجلی کنکشن میں رعایت پر بھی بات کرے گی۔کابینہ کو مقامی طور پر تیار ماسک، سینی ٹائیزرز اور حفاظتی آلات پر بریفنگ دی جائے گی اس کے علاوہ وفاقی کابینہ 61 فوڈ، نان فوڈ اشیاء کو لازمی سرٹیفکیشن مارک اسکیم میں شامل کرنے کی منظوری دے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا،ملک میں دستیاب نوٹوں پر وارنش کوٹنگ کا خاتمہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے،دو ماہ تک بغیر وارنشنگ کے نوٹ چھاپنے کے لئے سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -