ملک بھر میں نادرا کے دفاتر کھل گئے، لوگوں کی لمبی قطاریں، ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں
لاہور(نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفاترکھول دئیے جس پر تمام دن عوام کا شدید رش لگا رہا حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ملک بھر کے نادرا کے آفس کئی روز کے بعد کھلنے پر عوام کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے رکے ہوئے کام کے لئے دفاتر کارخ کیا جہاں پر عوام کی جانب سے سماجی دوری اختیار نہیں کی جارہی جس سے مستقبل میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں اس حوالے سے ان دفاتر میں حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات بھی نہیں کئے گئے حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت رجسٹریشن کے لئے عوام کی بڑی تعداد نے نادرا آفس آئے اور رجسٹریشن کروائی لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد یہاں آئی اور سماجی دوری کو عوام نے ہوا میں اڑا دیا اور لوگ ایک دوسرے کے ساتھ قطاروں میں بغیر دوری اختیار کئے ہوئے کھڑے رہے اور پورا پورا دن کھڑے نظر آئے،مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابقملک بھر میں نادرا کے دفاتر کھل گئے، لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شناختی کارڈ کی وصولی کیلئے 15 مئی کے بعد رجوع کرنا ہوگا۔ترجمان نادرا کے مطابق نئی رجسٹریشن اور بائیومیٹرک تصدیق کرانے والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی، زائد المیعاد شناختی کارڈ کی مدت رواں سال جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔ شناختی کارڈ کی فراہمی سے متعلق معلومات کیلئے نادرا دفاتر آنے سے پہلے 8400 پر میسج کرنا ہوگا۔سنٹر میں داخلے کیلئے ماسک لگانا، درجہ حرارت چیک کروانا، ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایسے سائلین جن کا نام احساس کفالت پروگرام میں آگیا ہے مگر ان کی فنگر پرنٹس تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے انکو امداد نہیں مل رہی، انکا پراسس کیا جائے گا تاکہ ان کو احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی امداد مل سکے۔نادرا ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کی وصولی کیلئے آنیوالے سائلین 15 مئی کے بعد رجوع کریں۔ سائلین رش اور دھوپ سے بچنے کیلئے نادرا آن لائن رجسٹریشن ویب سروس www.id.nadra.gov.pk کا استعمال کریں۔
نادرا