حکومت نے عید سے پہلے تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کی منظوری دیدی

  حکومت نے عید سے پہلے تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد (آن لائن)حکومت نے سرکاری ملازمین کوعید سے قبل تنخواہوں اور پنشن ادا کرنے کی منظوری دیدی، وزارت خزانہ نے متعلقہ حکام کو تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 21 مئی تک ادائیگیاں کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوسری جانب پاکستان پوسٹ نے ”ڈاکیا“ پروگرام کے تحت بوڑھے پنشنرز کی ایک ماہ کی پیشگی پنشن گھروں پر بحفاظت پہنچانے کا کام شروع کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کے ”ڈاکیا“ نے3 دن میں 3 لاکھ31 ہزار197 پنشنرز کو2 ماہ کی پنشن پہنچا دی۔

تنخواہیں /پنشن

مزید :

صفحہ اول -