کورونا وباء عالمی چیلنج، ردعمل بھی اسی نوعیت کا درکار، پاکستان مکمل معاونت کیلئے تیار: صدر مملکت

        کورونا وباء عالمی چیلنج، ردعمل بھی اسی نوعیت کا درکار، پاکستان مکمل ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وباء عالمی چیلنج،جس پر عالمی ردعمل درکار ہے،تحریک سربراہ اجلاس کورونا کے چیلنج سے نمٹنے میں معاون ثابت ہو گا،چیلنج کیخلاف قومی کوششیں بین الاقوامی حمایت کے بغیر پوری طرح مؤثر نہیں ہو سکتیں، بھارت میں کورونا وباء کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،بھارت میں مسلما نوں سمیت دیگر اقلیتوں کیخلاف متعصبانہ رویہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ضروری اشیا کی عدم دستیابی صورتحال کومزید پیچیدہ بنا رہی ہے،کورونا وبا کیخلاف جنگ سیاسی وابستگی اور تنگ نظری سے بالاتر ہو کرجیتی جا سکتی ہے، پاکستان غیر وابستہ تحریک کو مزید فعال بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں،مستحق طبقے کیلئے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج دیا گیا۔ پاکستان کے مخیر حضرات بھی اس چیلنج کیخلاف حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، چیلنج کیخلاف قومی کوششیں بین الاقوامی حمایت کے بغیر پوری طرح مؤثر نہیں ہو سکتیں، وبا کا ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر گہرا ا ثرا ہوا ہے۔ وزیراعظم نے ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں سہولت کی اپیل کی ہے، غیر وابستہ ممالک کی تحریک کی ترقی اور امن کے قیام کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے خلاف جنگ سیاسی وابستگی اور تنگ نظری سے بالاتر ہو کرجیتی جا سکتی ہے، پاکستان غیر وابستہ تحریک کو مزید فعال بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

مزید :

صفحہ اول -