بھارت میں پھنسے 193 پاکستانی آج واہگہ کے راستے واپس پہنچیں گے

  بھارت میں پھنسے 193 پاکستانی آج واہگہ کے راستے واپس پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پاکستان کی کوششوں سے بھارت میں پھنسے ہوئے 193 پاکستانی آج واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچیں گے۔بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے بھارت جانے والے پاکستانی وہیں محصور ہو گئے تھے۔پاکستان کے سفارتخانے کی کوششوں کے بعد بھارت نے ان پاکستانیوں کو اٹاری، واہگہ کے راستے واپس بھیجنے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 193پاکستانیوں کی واپسی کیلئے منگل کے روز اٹاری، واہگہ بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔ واپس آنے والے پاکستانیوں کی سکریننگ کی جائے گی جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ اس سے قبل بھی بھارت سے واپس آنے والے پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔
پاکستانی وطن واپس

مزید :

صفحہ اول -