افغانستان، فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 18اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

  افغانستان، فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 18اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

  

کابل(آئی این پی) افغانستان میں فوجی اڈے پر خود کش حملے آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق ہلمند کے فوجی اڈے پرتیز رفتار کار تمام رکاوٹیں توڑ کر اندر داخل ہوئی اور زوردار دھماکے سے تباہ ہوگئی۔ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ملٹری ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 9 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔افغانستان میں طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ دھماکے میں 2 درجن سے زائد افغان اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور اسلحہ ڈپو بھی تباہ ہوچکا ہے۔علاوہ ازیں کابل میں ایک سرکاری ادارے کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کی وجہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

خودکش حملہ

مزید :

صفحہ اول -