مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد، وطن کا دفاع ہر صورت کرینگے: میجر جنرل بابر افتخار

  مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد، وطن کا دفاع ہر صورت کرینگے: میجر جنرل ...

  

راولپنڈی(آئی این پی) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد کھڑی ہے، بھارت ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں جس طرح کے اقدامات کررہا ہے اس کو دنیا دیکھ رہی ہے، بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جارحیت کررہی ہے، بھارت کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، وطن کا دفاع ہر صورت کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ مسلح افواج حکومت کے احکامات پر عملدر آمد کرنے میں ہر طرح سے مدد فراہم کر رہی ہیں۔ مسلح افواج سول اداروں کے ساتھ بیک اپ سپورٹ دے رہی ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار

مزید :

صفحہ اول -