اوورسیز پاکستانیوں کو انٹر نیٹ ووٹنگ کا حق دینے کا حتمی فیصلہ

    اوورسیز پاکستانیوں کو انٹر نیٹ ووٹنگ کا حق دینے کا حتمی فیصلہ

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیرالدین بابر کی زیرصدارت اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق سمیت انہیں درپیش مسائل اور حل سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔جس میں معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیزاور انسانی وسائل زلفی بخار ی، سیکرٹری پارلیمانی امور، چیئرمین نادرا اور ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈ یشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے وو ٹ کے حق کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا، جن میں ان کی ووٹنگ کا طریقہ کار اور ان کو سہولیات دینے کے بارے میں لائحہ عمل بنایاگیاجن میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے تمام بنیادی مراحل جن میں تکنیکی، مالی و انتظامی شامل ہیں طے ہو چکے ہیں،اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ دینے کا حتمی فیصلہ کیاگیا،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پیش کردہ تین پورٹس جو جنوری 2018ء سے بحث کے انتظار میں پڑی ہیں انہیں جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت پارلیمانی امور، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹس دونوں ایوانوں کیلئے آئندہ اجلاسوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پیش کردہ رپورٹس پہ ترجیحی طورپر بحث کروانے کیلئے خطوط لکھے گئے جبکہ بائیو میٹرک، الیکٹرانک ووٹنگ اور انٹرنیٹ ووٹنگ کا عملی مظاہرہ دیکھنے کے بعد سسٹم منظور کر لیا گیا، شرکاء اجلاس نے عملی مظاہرے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اوورسیز پاکستانی ووٹ

مزید :

صفحہ اول -