وزیراعظم نے سی ایس ایس کی خالی نشستوں کیلئے خصوصی امتحانات کی منظوری دیدی

      وزیراعظم نے سی ایس ایس کی خالی نشستوں کیلئے خصوصی امتحانات کی منظوری ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کی 188 خالی نشستوں کے لیے خصوصی امتحانات کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد نے جیو نیوز کے پروگرام 'کیپیٹل ٹاک' میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سی ایس ایس کے امتحانات سال میں ایک بار ہوتے ہیں اور ان میں خالی رہ جانے والی صوبوں کی مختص نشستیں برقرار رہتی ہیں اور اگلے سال کے امیدواروں کے لیے وہ موجود ہوتی ہیں۔ارباب شہزاد نے بتایا کہ اس وقت سی ایس ایس کی کل 188 نشتیں خالی پڑی ہیں جن میں سے 49 بلوچستان کی، سندھ کی 41، خیبر پختونخوا کی 22 اور گگلت بلتستان اور سابقہ فاٹا کی 16 نشستیں خالی ہیں۔

سی ایس ایس

مزید :

صفحہ اول -