18ویں ترمیم میں کئی اچھے پہلو، شعبہ تعلیم صوبوں کو دیا جائے،چودھری شجاعت

  18ویں ترمیم میں کئی اچھے پہلو، شعبہ تعلیم صوبوں کو دیا جائے،چودھری شجاعت

  

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اٹھارویں ترمیم میں تعلیم کے اختیارات صوبوں کو دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا اب تک تمام پارٹی لیڈرز نے اٹھارویں ترمیم کے حق اور مخالفت دونوں پر بات کی ہے، اس ترمیم میں اچھی باتیں بھی ہیں، جن کی ہم مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے،لیکن آئندہ آنیوالی نسلوں کیلئے شعبہ تعلیم میں کی گئی ترمیم کی ہم بھرپور مخالفت کریں گے۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے چودھری شجاعت حسین کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کی شعبہ تعلیم سے متعلق تجاویز کو اجلاس میں زیر غور لایا جائے،اور اس پر آپ کو مثبت جواب بھی دیا،آپکی اور باقی تمام جماعتوں کی مثبت تجاویز کو مشاورت میں شامل کیا جائیگا۔

چودھری شجاعت

مزید :

صفحہ اول -