وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کاروبار میں آسانی کو یقینی بنایا جائے،غلام سرور

      وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کاروبار میں آسانی کو یقینی بنایا جائے،غلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ہدایت کی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کاروبار میں آسانی کو یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کی زیر صدارت ایوی ایشن ڈویڑن اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویڑن حسن ناصر جامی سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کے عمل کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کاروبار میں آسانی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر کو ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تجاوزات کی اراضی کو واگزار کروانے کے لیے کی جانے والی کاروائی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے ہدایات جاری کئیں کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لینڈ ڈائریکٹریٹ کومزید مظبوط بنایا جائے تاکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی زیر التوا اراضی کے معاملات کو حل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔وفاقی وزیر کو کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ہے۔
غلام سرور

مزید :

صفحہ اول -