پولیس آفیسر کے تبادلے،توہین عدالت کیخلاف دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب

پولیس آفیسر کے تبادلے،توہین عدالت کیخلاف دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب پولیس اوردیگر متعلقہ حکام کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 29جون تک جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار محمد عرفان نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ محکمہ پولیس میں ملازم ہے،42 سال عمر پوری ہونے سے قبل ایلیٹ فورس سے دوسری جگہ تبادلہ نہیں ہوسکتا،درخواست گزارکا پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلہ کردیاگیا،عدالت نے آئی جی پنجاب کودرخواست گزار کا موقف سن کرمعاملے کافیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد نہیں کیاگیا،توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آفیسر،تبادلہ

مزید :

صفحہ آخر -