ہرملک میں کورونا کے پھیلنے کا طریقہ کا رمختلف ہے، عالمی ادارہ صحت

    ہرملک میں کورونا کے پھیلنے کا طریقہ کا رمختلف ہے، عالمی ادارہ صحت

  

جنیوا (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ کرونا وائرس کا ہر ملک میں پھیلنے کا طریقہ کار الگ ہے۔ وائرس کے خلاف اب کچھ ممالک معمول کی زندگی کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن ویکسین تیار ہونے تک خطرات موجود رہیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان نے جنیوا میں انٹرویو میں کہا کہ کچھ ممالک اب بھی کرونا کی زد میں ہیں جبکہ کچھ ملکوں نے یہ ظاہر کرنا شروع کردیا ہے کہ وائرس کو کچھ حد تک قابو کرنا ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی عالمی سطح پر حالات بہت ہی مشکل ہیں۔ وائرس پر قابو پانا اور پہلے کی طرح حالات اور زندگی کو شروع کرنا ممکن ہے۔

ڈبلیو ایچ او

مزید :

صفحہ آخر -