نیویارک میں ٹیسٹ کروانے والا ہر تیسرا شخص کورونا کا شکار

    نیویارک میں ٹیسٹ کروانے والا ہر تیسرا شخص کورونا کا شکار

  

واشنگٹن (آن لائن) امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد گیارہ لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی 5 فیصد ا?بادی کا کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہے اور ٹیسٹ کرانے والے ہر تیسرے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔امریکا میں اب تک 68 ہزار 570 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے ہیں، ریاست نیویارک میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار سے اوپر ہو چکی ہے۔ریاست نیو جرسی میں ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد مریض سامنے ا? چکے ہیں، جبکہ میساچوسٹس، الی نوائے، کیلی فورنیا اور پنسلوینیا کی ریاستوں میں بھی پچاس پچاس ہزار سے زیادہ مریض سامنے ا? چکے ہیں۔امریکا اب تک 71 لاکھ 88 ہزار کورونا ٹیسٹ کر کے دنیا میں سب سے ا?گے ہیمگر یہ تعداد بھی امریکی ا?بادی کا صرف 2 فیصد بنتی ہے۔ریاست نیویارک کی 5 فیصد ا?بادی کا کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہیاور ٹیسٹ کرانے والے ہر تیسرے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیویارک

عمران خان شتر مرغ، ذمہ داریوں سے بھاگ رہے ہیں،چانڈیو

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داری ادا کریں یا گھر جائیں۔ عمران خان شتر مرغ بننے کی کوشش نہ کریں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم ہیں بھی اور نہیں بھی۔عمران خان شتر مرغ بننے کی کوشش نہ کریں،ہربحران میں خان صاحب ایسے ہاتھ کھڑے کر دیتے ہیں جیسے طوفان میں شتر مرغ ریت میں منہ چھپا لیتا ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ شتر مرغ کو کہو کہ وزن اٹھاؤ تو کہتا ہے کہ پرندہ ہوں،جب شطر مرغ کو اڑنے کا کہا جائے تو کہتا ہے کہ میں تو اونٹ ہوں،خان صاحب بھی شتر مرغ کی طرح ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں،کورونا ایسی وباء سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم کا شترمرغ والا انداز نہیں چلے گا۔غیرمقبول فیصلے لینے سے ڈرنے والی کبھی قوموں کی قیادت نہیں کر سکتے۔

چانڈیو

78 فیصد مریضوں میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئیں، محکمہ صحت بلوچستان

کوئٹہ(این این آئی) محکمہ صحت بلوچستان نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں 78 فیصد متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے مہلک مرض میں مبتلا ہونے والے مریضوں میں سے 78 فیصد مریضوں میں کورونا کی علامات نہ ہونے کے برابر ظاہر ہوئی ہیں اس لیے انتہائی کم علامات ظاہر ہونے پر مریضوں کے مرض میں مبتلا ہونے کا انداز نہیں ہوتا۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی اکثریت کی عمریں 30 سے 44 برس کے درمیان ہیں، ان کا تناسب مجموعی مریضوں میں سے 33.2 فیصد ہے، 15 سے 29 برس کے مریضوں کا تناسب 26.62 فیصد ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا 60 سے زائد برس کے افراد پر انتہائی تیزی سے حملہ آور ہوا ہے، اس کے علاوہ صوبے میں 80 فیصد مرد جب کہ 20 فیصد خواتین کورونا کاشکار ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان

بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل کے بجائے کوئلے اور ایل این جی پرانحصار کا رجحان

کراچی (این این آئی)پاکستان میں بجلی کی پیداوار کیلئے قدرتی گیس اور فرنس آئل کے بجائے کوئلے اور ایل این جی پر انحصار میں اضافے کا رجحان ہے اور اس وقت ملک کی مجموعی بجلی کی پیداوار میں کوئلے کا شیئر30فیصد سے بھی بڑھ گیا ہے۔الائنس فار کلائمیٹ جسٹس اینڈ کلین انرجی کے مطابق کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے متعدد پلانٹس نے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے شیئر کو 30فیصد سے بھی بڑھا دیا ہے، ملک میں 20فیصد سے زائد بجلی ایل این جی کے ذریعے بنائی جارہی ہے، جبکہ فرنس آئل کا شیئر گھٹ کر 10فیصد کی سطح پر آگیا ہے، قدرتی گیس کے کم ہوتے ذخائر کے باعث گیس سے پیدا ہونے والی بجلی کا شیئر بھی محض18فیصد کے لگ بھگ رہ گیا ہے،ماہرین کے مطابق مستقبل میں پاکستان کے انرجی مکس میں کوئلہ،ایل این جی،نیوکلیئر اور پن چکی سے بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

بجلی کی پیدا وار

پنجاب اسمبلی، 52حکومتی، 48اپوزیشن ارکان شریک ہونگے، ماسک گلوز لازمی

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے 8 مئی بروز جمعتہ المبارک سے شروع ہونیوالے اجلاس کے سلسلہ میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی،جس کی صدارت ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری نے کی۔ اجلاس میں وزیر قانون بشارت راجہ، ارکان اسمبلی ملک ندیم کامران، سمیع اللہ، طاہر خلیل سندھو، علی رضا گیلانی، سید علی عباس شاہ، ذیشان رفیق، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک نے شرکت کی۔ اسمبلی اجلاس کیلئے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے زیادہ سے زیادہ 100 ارکان روزانہ اجلاس میں شریک ہوں گے، طے شدہ فارمولے کے مطابق حکومت کے 52 جبکہ اپوزیشن کے 48 ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے۔ پارلیمانی لیڈرز اجلاس میں شرکت کرنیوالے اپنے ارکان کی فہرست پانچ مئی تک اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائیں گے، صرف فہر ست میں شامل ارکان اسمبلی ہی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر سکیں گے، کوئی رکن اپنے ساتھ سٹاف یا مہمان نہیں لاسکے گا، وزراء کو بھی صرف پرسنل سٹاف کاایک رکن ساتھ لانے کی اجازت ہوگی، تمام ارکان اسمبلی اور سٹاف ماسک اور گلوز کا استعمال کریں گے۔ میٹنگ میں اجلاس سے قبل ارکان اسمبلی کو اپنے کرونا ٹیسٹ کروانے کا بھی مشورہ دیا گیا۔ تمام ارکان اسمبلی اوراسٹاف کا جراثیم کش گیٹ سے گزر کر اسمبلی آنا لازم ہوگا، ٹمپریچر گن سے ہر رکن کا ٹمپریچر چیک کیاجائیگا، پریس گیلری کے ارکان کا داخلہ بھی محدود ہوگا۔ اجلاس کے دوران اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر قطعی پابندی ہے۔

اسمبلی ایس او پیز

مقبوضہ کشمیر، کپواڑہ اور سرینگر میں مجاہدین کے حملے، 3بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں کپواڑہ اور سرینگر میں مجاہدین کے حملے میں بھارتی فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مجاہد بھی شہید ہوگیا۔ مقبوضہ کشمیر میں کپواڑہ اور سرینگر میں حریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر2بڑے حملے کئے۔شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندو اڑہ کے علاقے کرال گنڈ میں حریت پسندوں کے ایک حملے میں ایک نامعلوم حریت پسند شہید اور سی آر پی کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔اس سے قبل ہندواڑہ میں ضلعی عہدیداروں نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایاکہ ایک نامعلوم حریت پسند شہید ہو گیا۔ یہ سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ تھا جس کا موثر جواب دیا گیا۔ حریت پسندوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر ونگم سٹاپ کے پاس فائرنگ کی، جہاں پر مشترکہ سکیورٹی اہلکاروں نے ناکہ لگایاہوا تھا۔ حملے میں کچھ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے، جس میں سے تین بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،سکیو ر ٹی فورسز نے علاقے کو سیل کرکے دیگر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ دی ریزسٹنس فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق یہ حملہ فوج کے ایک کرنل، ایک اہم میجراور دو فوجیوں کی ہلاکت کے ایک دن بعد ہوا۔سرینگر شہر کے مضافات میں واگورہ نوگام کے علاقے میں بھی حریت پسندوں نے سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کیاجس میں ایک سی آئی ایس ایف اہلکار کے زخمی ہوا۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔ ہندواڑ ہ میں سالوں پرسکون رہنے کے بعد مسلسل دو دن کے دوران 2مہلک حملوں میں بھارتی فوج کے آٹھ جبکہ سی آر پی ایف اور جے کے پی کے 8اہلکاروں کی ہلاکت حکام کیلئے ایک بڑی پریشانی کا باعث ہے۔ تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ شمالی کشمیر کے ہندواڑہ بیلٹ میں حریت پسندوں نے دوسرا محاذ کھول دیا ہے۔

مجاہدین حملے

سرینگر(آئی این پی)جموں و کشمیر میں کرونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے خطے میں پابندیاں مزید بڑھاتے ہوئے شام سات بجے سے صبح سات بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے تمام علاقہ جات میں شام سات بجے سے صبح سات بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا۔القمرآن لائن کے مطابق کرفیو کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجرا کیے گئے پاسز کے بنا آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم طبی پیشہ اور ضروری خدمات فراہم کرنے والے افراد پر یہ پابندی عائد نہیں ہوں گی۔گزشتہ روز انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے 13 اضلاع کو ریڈزون زمرے میں لایا تھا۔ کشمیر کے تمام اضلاع کے ساتھ ساتھ جموں صوبے کے جموں، کٹھوعہ اور سامبا بھی شامل ہیں۔ ریاسی، ادھم پور، رامبن اور راجوری اورنج زون میں ہیں جبکہ ڈوڈہ، کشتوار اور پونچھ گرین زون میں ہیں۔

کرفیوکا اعلان

ابو ظہبی سے آنے والے 100 پاکستانیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 321 کے 100 سے زائد مسافروں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔پرواز 28 اپریل کو 200 سے زائد مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچی تھی۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کی جدید خودکار سکینر سے سکریننگ کی گئی تھی۔ ایس او پی کے تحت محکمہ صحت کی ٹیم نے تمام مسافروں کو قرنطینہ منتقل کردیا تھا۔قرنطینہ کے دوران مسافروں کے سوئپ ٹیسٹ لئے گئے تھے جو این آئی ایچ بھجوائے گئے تھے، مسافروں کو فاطمہ جناح یونیورسٹی میں منتقل کیا گیا تھا۔

کورونا ٹیسٹ

کورونا کی جھوٹی معلومات، ٹک ٹاک ان ایکشن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کوورونا وائرس سے متعلق متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کا انبار ہے جس کی روک تھام کیلئے ان پلیٹ فارمز کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کیساتھ ساتھ فیس، ٹوئٹر، ا نسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کی جانب سے صارفین کو عالمی ادارہ صحت کی تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔اب کو رونا وائرس کے حوالے سے جھوٹی معلومات کے خاتمے کی اس جنگ میں مقبول ترین لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک بھی میدان میں آگئی ہے۔ ٹک ٹاک نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے ٹک ٹاک پر موجود کووڈ-19 سے متعلق جعلی ویڈیوز کو رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔اگر صارفین ٹک ٹاک پر کورونا وائرس سے متعلق کسی جھوٹی ویڈیو کو رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے سب سے پہلے اس ویڈیو کو کھولیں، جسے آپ رپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ویڈیو کھولنے کے بعد آپ کو شیئر کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا جہاں آپ کو 'رپورٹ'کا آپشن نظر آئیگا، رپورٹ کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ کو'کووڈ-19 مِس انفارمیشن' کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔'کووڈ-19 مِس انفارمیشن' پر کلک کرتے ہی آپ کو اس پیج سے متعلق کچھ تفصیلات درج کرنی ہوں گی جس کے بعد ویڈیو رپورٹ کر دی جائے گی۔

ٹک ٹاک

گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے موٹر وے پولیس تعاون کرے: عبد العلیم خان

لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ گندم کی سمگلنگ روکنے کے لئے موٹر وے پولیس کا تعاون درکار ہوگا وہ خود بھی عمل کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، صوبے میں خوراک کے شعبے پر کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے اور کوشش ہے کہیں کوئی قلت سامنے نہ آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک پنجاب میں گندم کی خرید کا 45فیصد ہدف حاصل ہو چکا ہے،عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں گندم کی سمگلنگ کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں،مختلف اضلاع سے گندم پنجاب سے زمینی اور دریائی راستوں سے لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جسے حساس اداروں کے تعاون سے ناکام بنا دیا گیا ہے،خریداری مہم زوروں سے جاری ہے اور انشاء اللہ ہم اپنے ہدف کو جلد حاصل کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کے اجلاس میں ویڈیو لنک سے شرکت کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے صوبے میں خوراک کے شعبے کا اجمالی جائزہ پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں گندم کی فصل اور خریداری ہمارے ٹارگٹ سے بھی زیادہ ہو گی البتہ وسطی اور سینٹرل پنجاب میں بارشوں نے گندم کی فصل کو کسی حد تک متاثر کیا ہے لیکن مجموعی طور پر پنجاب نے 45لاکھ میٹرک ٹن کا ہدف مقرر کر رکھا ہے جو بظاہر بڑا ہونے کے باوجود آسانی سے حاصل کر لیا جائے گا۔ سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پنجاب سے دیگر صوبوں کو گندم کی فراہمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ گندم کی خرید کے لئے مارکیٹ میں بیک وقت 2خریدار نہ ہوں،بالخصوص صوبہ کے پی کے سے مفید بات چیت ہوئی ہے اور پنجاب حکومت اُن کی ضرورت کے مطابق گندم خود خرید کر اُن کے حوالے کرے گی۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خا ن نے اجلا س کے شرکاء کو بتایا کہ پنجاب کی فلور ملز کو72گھنٹے کا سٹاک رکھنے کی اجازت ہے جسے وہ 24گھنٹے پہلے ری فل کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے پنجاب نے گندم کی نقل و حمل کے لئے مربوط پالیسی اپنائی ہے، صوبے میں بین الاضلاعی طور گندم لانے لے جانے پر کوئی پابندی نہیں۔اسی طرح لوگ اپنے ذاتی استعمال کے لئے بھی گندم خرید سکتے ہیں۔ سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر سے ویڈلنک اجلاس میں تقابلی جائزہ پیش کیا اور مختلف سوالوں کے جواب دئیے۔

عبدالعلیم خان

پاکستان میں بروقت اقدامات سے کوروناوباء قابومیں رہی،اسد مجید خان

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے پاکستان میں بروقت اور وسیع پیمانے پر اقدامات سے کورونا وبا پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ پاکستان کی حکومت کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستان کی برآمدات میں تیزی آنا شروع ہو گئی تھی، زر مبادلہ کی شرح مستحکم ہو چکی تھی، صنعتی سرگرمیاں بڑھ رہی تھیں لیکن کورونا وبا کا منفی اثر پڑ ا اور معیشت متاثر ہوئی۔امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ملکوں کو جامع اور مربوط حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسد مجید خان

بلاول بھٹو کا بیانیہ قومی اتحاد اور انسانی بقاء کا بیانیہ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر بخاری نے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا بیانیہ قومی اتحاد اور انسانی بقاء کا بیانیہ ہے۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ حکومت کی ضد اور ہٹ دھرمی کرونا سے زیادہ مہلک ثابت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کا بڑھتا پھیلاؤ معیشت سے زیادہ انسانیت کیلئے شدید تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات حکمرانوں کی سمجھ سے کیوں باہر ہے کہ کرونا مزاق نہیں بھیانک حقیقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران عدم اتفاق سے پیپلز پارٹی مخالفت کی قیمت پر عوام دشمنی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتیں زبانی جمع تفریق و بے سمتی کی بجائے فرض سے مخلصی دلجمعی اورزمہ دارانہ سوچ سے چلتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ روٹی روزگار اور چھت چھیننے والے حکمران مزید سات کروڑ افراد کی غربت کا اعلان کر رہے ہیں۔

نیئر حسین بخاری

18ویں ترمیم نے سندھی عوام سے جینے کا حق چھین لیا، شہباز گل

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہاہے کہ 18ویں ترمیم نے جعلی اکاؤنٹ تو بھرے ہیں لیکن سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ اندازہ تو تھا سندھ کو بہت لوٹا گیا ہے صوبے میں اندازوں سے کہیں زیادہ بدترین حالات یقیناً پریشان کن ہیں، سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم مئی کو صرف 16جب کہ 2مئی کو 18مریض وینٹی لیٹرز پر تھے اور اسی دن ڈاکٹر فرقان وینٹی لیٹر نہ ملنے پرجان کی بازی ہارگئے، اس سے سندھ کے زمینی حقائق کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ جہاں بھٹو زندہ ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عجیب مضحکہ خیز لوگ ہیں کہ 12 سال سے مسلسل حکومت کرنے والے اپنی کرپشن اور نااہلی پر پھر وفاق کو کوس رہے ہیں، 18ویں ترمیم نے ان کے جعلی اکاؤنٹ تو بھرے ہیں لیکن سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، جب سوال اٹھایا جائے گا تو 18ویں ترمیم کے داعی بن کرسندھ کارڈ کھیلنے کے لیے میدان میں ہوں گے۔

شہباز گل

امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کولانے کیلئے پہلی پرواز 12 مئی کوروانہ ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)قومی ایئرلائن نے امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا پلان مکمل کر لیا۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز 12 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن ڈی سی روانہ ہو گی۔ پی آئی اے بوئنگ ٹرپل 777 طیارہ بغیر مسافروں کے امریکہ جائے گا۔پی آئی اے کی ایک ماہ میں 12 پروازیں امریکہ کے لیے شیڈول کی گئی ہیں جو واشنگٹن، شکاگو، نیو جرسی کیلئے آپریٹ ہوں گی۔ پی آئی اے نے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی شیڈول سے آگاہ کر دیا۔امریکہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو اجازت دینے کا مراسلہ جاری کر رکھا ہے جس کے مطابق پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے۔

پاکستانیوں کی واپسی

کرونا سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروے کار لا رہے ہیں، یاسمین راشد

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے مریضوں کی جان بچانے کیلئے مزیداقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔کورونا مریضوں کے علاج کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ مریضوں کاعلاج کرنے والے تمام ڈاکٹرزکاحوصلہ بلندہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر کے اجلاس میں کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرسلمان شاہد، سی ای اومیوہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان، ڈاکٹرمحمودشوکت، ڈاکٹرکامران، لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں سے پلمانولوجسٹس اوروڈیولنک کے ذریعے تمام میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹیزاورہسپتالوں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے شکارمریضوں کیاعدادوشماراورعلاج کیلئے درکارمزیداقدامات کاجائزہ لیا۔ تمام میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹیز، اداروں اورہسپتالوں کے سربراہان نے وزیرصحت کوانتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کاشکارمریضوں کے اعدادوشماربارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقعہ پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف وافرتعدادمیں موجودہیں۔۔انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے مریضوں کی زیادہ سے زیادہ صحتیابی کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ آئی سی یوکے تمام ماہرین کااجلاس طلب کرنے کامقصدکوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کو مزید بہتر بنانا اور ماہرین کے تجربہ سے فائدہ حاصل کرناہے۔

یاسمین راشد

ملک بھر میں کھپت میں اضافے کے بعد ڈیزل نایاب

کراچی (این این آئی)ملک بھر میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد ڈیزل کی کھپت میں اچانک اضافے کے بعد فراہمی نایاب ہوگئی ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اکثر پٹرول پمپوں پر ڈیزل کی فراہمی یا تو بند ہے یا پھر پٹرول کی مشروط خریداری کے ساتھ ڈیزل فراہم کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے کاروبار سے وابستہ ایک تاجر کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب کے شمالی علاقوں کے پٹرول پمپوں پر ڈیزل کی قلت ہے اور یہ پمپ بالکل خالی ہیں جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں گندم کی کٹائی اور گہائی کی وجہ سے ڈیزل کی کھپت میں غیر معمولی اضافہ کے باعث پٹرول پمپ بلیک میلنگ بھی کررہے ہیں۔ ملک بھر میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس صرف دوسے تین دن کے ڈیزل کا سٹاک موجودہے تاہم کمپنیاں اس کے برعکس 17سے 29دن کے سٹاک کی دعویدارہیں جبکہ وزارت پٹرولیم نے کہاہے کہ ملک میں اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کا وافر سٹاک موجود ہے، پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے تاہم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے یکم اور دومئی کو پٹرولیم مصنوعات کی ریکار ڈ فروخت دیکھنے میں آئی ہے

ڈیزل نایاب

عالمی کمیٹی برائے انسانیت کاکورونا سے نجات کیلئے14 مئی کو ”یوم دعا“ منانے اعلان

ابوظہبی(آن لائن) عالمی کمیٹی برائے انسانیت نے دنیا بھر میں 14 مئی کو یوم ”دعا“ منانے اعلان کردیا،دنیا کے تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے اپنے عقائد کے مطابق روزہ رکھنے اور خصوصی دعاؤں کی اپیل کر دی۔ملکی و غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی کمیٹی برائے انسانیت نے ایک اعلامیہ میں دنیا بھر کے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 مئی کے روز اپنے اپنے عقیدے کے مطابق یومِ دعا منائیں تاکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کا خاتمہ ہوسکے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہر انسان اپنے مذہب، عقیدے یا مسلک کے حساب سے 14 مئی کو روزہ رکھے، عبادت کے دوران تمام انسانیت کی خیر کیلئے دعائیں مانگے۔ جامع الازہر کے امام احمد الطیب،متحدہ عرب امارات کے سربراہ اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں 14 مئی کے روز عالمی یومِ دعا منانے کے اعلان کی حمایت کی ہے۔

یوم دعا

چار پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے چار پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلا ت کے مطا بق ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد محمد معاذ ظفر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور،ڈی ایس پی، پی ایچ پی بہاولپور بختیار احمد کو ایس ڈی پی اواحمد پور شرقیہ بہاولپور،ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ، بہاولپور عبدالرحیم کو پی ایچ پی پنجاب او رایس ڈی پی او احمد پور سیال، جھنگ جاوید اقبال کو سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

تقرر و تبادلے

ٹائیگر فورس غیر سیاسی، نوجوان ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے: عثما ن ڈار

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کرے گی، فورس کے نوجوان ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ٹائیگر فورس غیر سیاسی ہے اس پر سیاست نہ کی جائے جبکہ اپوزیشن ٹائیگر فورس کو سیاست زدہ کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان مشکل کی اس گھڑی میں سندھ سمیت کسی بھی صوبے کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سندھ حکومت نے مشکل وقت میں نوجوانوں کی خدمات لینے سے انکار کر دیا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے سندھ سے ایک لاکھ 54 ہزار جوانوں کو ٹائیگر فورس میں شامل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے جوان ریلیف میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں گے ہمیں موجودہ مشکل کی گھڑی میں متحد ہو کر اور ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہے۔ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ اس سے صرف پی ٹی آئی کو نوازا جا رہا ہے میں ان کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ ٹائیگر فورس کسی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کرے گی۔

عثمان ڈار

سندھ میں گندم کی 40 فیصد کم خریداری، ایک اور بحران کا خدشہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 15 ارب روپے کی گندم چوری ہونے کے بعد ایک اور بحران کا خدشہ ہے۔ سندھ حکومت گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی گندم اور آٹے کے حوالے سے گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے اور رواں سال ہدف کے مقابلے میں گندم کی 40 فیصد کم خریداری کی گئی ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں گندم کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔گزشتہ سال بھی سندھ حکومت کی اسی روش سے پورے ملک پر اثرات مرتب ہوئے تھے۔ صوبائی حکومت کی اس روش کا سارا ملبہ وفاقی حکومت پر پڑتا ہے۔ رواں سال کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال زیادہ سنگین ہوتی جا رہی ہے اور صوبے کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث ایک بحران پیدا ہونے جا رہا ہے۔ سندھ میں گندم کی چوری اور فلور مل مالکان کو قبل از وقت ادائیگیوں کا معاملہ پہلے ہی زیر تفتیش ہے، نیب نے 15 ارب میں سے 9 ارب 73 کروڑ روپے ریکور کرلئے ہیں اور بقایا رقم کی وصولی کیلئے جلد احتساب عدالتوں میں ریفرنسز دائر کئے جائیں گے۔

گندم

کورونا کیخلاف جنگ، چین سے ماسک کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (این این آئی) کورونا کی روک تھام کیلئے چین سے ماسک کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ماسک 3نجی کمپنیوں کی جانب سے منگوائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کی مدد کو آگے آگے ہے، چین سے خریدے گئے ماسک کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، پرواز سی زیڈ6007ارقمی سے 6ہزارکلو گرام ماسک لیکر اسلام آبادپہنچی، ماسک 3 نجی کمپنیوں کی جانب سے منگوائے گئے ہیں۔یاد رہے چند روز قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے طبی سامان لیکرپاکستان پہنچا تھا، سامان میں ماسک،گلوز،ٹیسٹنگ کٹس،حفاظتی لباس شامل تھا، پاکستانی حکام نے رن وے پر سامان وصول کیا۔

ماسک

وزیر اعلیٰ پنجاب کا فائر فائٹرز

کے عالمی دن پرپیغام

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ فائر فائٹرز کو عالمی دن پر سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ فائر فائٹرز اپنی جان خطرے میں ڈال کر آتشزدگی میں گھرے افراد کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ فائر فائٹرز کی تربیت کو بہتر بنانے اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں،ریسکیو 1122 کے عملے کو جدید تربیت دینے کیساتھ ساتھ ریسکیو 1122 کا دائرہ کار نچلی سطح تک بڑھایا گیا ہے۔

پیغام

پی ٹی سی ایل کا کورونا کیخلاف جنگ میں 1.9 ارب کے ریلیف پیکیج کا اعلان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستانی عوام کے مواصلاتی رابطوں میں ریڑھ کی ہڈی کے حامل اور ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام گروپس میں شامل، پی ٹی سی ایل گروپ نے کورونا وائرس کے خلاف 1.9 ارب روپے کی خطیر مالیت کے ریلیف اور سپورٹ پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکج کا مقصد یہ ہے کہ ملک بھر میں لوگوں کو مواصلاتی رابطوں سے جڑارکھا جائے اور انتہائی پسماندہ طبقے کے گھرانوں کو خوراک اور صحت کی ضروریات کی فراہمی میں رسائی مہیا کی جائے۔ گروپ کی اولین ترجیح پاکستان میں مواصلاتی رابطوں کو قائم رکھنا ہے تاکہ عوام، سرکاری و نجی کاروباری ادارے کسی رکاوٹ کے بغیر اپنے کام کو سرانجام دیتے رہیں۔ پی ٹی سی ایل گروپ میں شامل کمپنیاں یوفون، یو مائیکروفنانس بینک اور پی ٹی سی ایل نے اس مشکل وقت میں صارفین کی سہولت اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔اس پیکیج کا ایک بڑا حصہ صارفین کو رعایتی اور مفت سروسز کی فراہمی پر صرف ہوگا تاکہ ان کا مواصلاتی رابطہ برقرار رہے۔پی ٹی سی ایل اور یوفون نے مفت آفرز اور بہترین رعایتوں کی شکل میں لوگوں کو اپنی مصنوعات اور خدمات میں تعاون فراہم کیا ہے تاکہ اس مشکل وقت میں ان پر کم سے کم بوجھ پڑے اور وہ گھر میں بحفاظت قیام کے دوران ہی اپنے پیاروں اور کاروبار سے جڑے رہ سکیں۔ اسی طرح، موجودہ صورتحال کے دوران یوپیسہ سے یوپیسہ والٹس اور دیگر بینکوں میں فنڈز کے ٹرانسفر پر تمام ٹرانزیکشن چارجز منہا کردیئے گئے ہیں جس سے صارفین کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ پاکستان میں خاص طور پر، بینکنگ اور ایوی ایشن جیسے شعبہ جات کو مواصلاتی رابطوں میں سہولت فراہم کرنے والا سب سے بڑا گروپ ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں بہت زیادہ اضافے کا بروقت اندازہ لگا کر پی ٹی سی ایل گروپ نے سب میرین کیبل کے ذریعے انٹرنیٹ کی گنجائش بڑھادی تاکہ ریٹیل اور کارپوریٹ صارفین کو کسی رکاوٹ کے بغیر ا نٹرنیٹ سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

پی ٹی سی ایل

کراچی میں کورونا کے سینکڑوں مریض، وینٹی لیٹر، 68علاج کیسے ہو؟ پی ایم اے

کراچی (آئی این پی) کراچی کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے باعث کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے میں ڈاکٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی میں سول ہسپتال میں 8 وینٹی لیٹر تو موجود ہیں لیکن ایک بھی فعال نہیں، جناح ہسپتال میں 12وینٹی لیٹر، ایس آئی یو ٹی میں 15، بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر کے پاس 12، انڈس ہسپتال میں 15 اور اوجھا ہسپتال میں 14 وینٹی لیٹر کورونا کے مریضوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز نجی ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے 60 سالہ ڈاکٹر فرقان بھی بروقت وینٹی لیٹر نہ ملنے کے باعث چل بسے۔ اس حوالے سے جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قیصر سجا د نے کہا ہے کہاتوار کی رات ڈاکٹر فرقان کی موت بھی وینٹی لیٹر نہ ملنے سے واقع ہوئی ہے۔ طبیعت بگڑنے کے بعد ڈاکٹر فرقان کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وینٹی لیٹر کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے وہ انتقال کر گئے۔ان کے اہلخانہ 2 گھنٹے وینٹی لیٹر ڈھونڈتے رہے۔ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ کیسز زیادہ بڑھ گئے تو ہمارا صحت کا نظام بیٹھ سکتا ہے، لہذا ڈاکٹرز کو اپنی حفاظت کرنی ہو گی۔کراچی میں سول ہسپتال میں 8 وینٹی لیٹر تو موجود ہیں لیکن ایک بھی فعال نہیں۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سٹیڈیم روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال نے 5 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کر رکھے ہیں۔ایک اور نجی ہسپتال میں جہاں وینٹی لیٹرز کی تعداد 54 ہے لیکن وہاں کورونا کے مریضوں کا علاج نہیں کیا جا رہا۔

کراچی وینٹی لیٹر

پابندیوں میں توسیع کی گئی تو معاہدہ ختم کر کے ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کر دینگے: ایران

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی اسلحے پر پابندی میں مزید توسیع کی گئی تو سلامتی کونسل کی منظوری سے 2015 میں کیا گیا معاہدہ ختم کرکے ایٹمی پروگرام کو دوبارہ شروع کردے گا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل (ایس این ایس سی) کے سیکرٹری علی شمخانی نے ایران پر طویل عرصے سے عائد اسلحے کی پابندی سے متعلق امریکا کی حالیہ کوششوں پر خبردار کیا ہے علی شمخانی نے اقوام متحدہ کی پابندی کے خاتمے سے چند روز قبل ہی اپنے موقف سے آگاہ کردیا.انہوں نے کہا کہ ایران پرغیر قانونی ہتھیاروں کی شق کے تحت عائد پابندی میں توسیع کردی گئی تو جوہری معاہدہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گاانہوں نے کہا کہ پابندی کا وائرس امریکا کا اپنی کمزور ہوتی عنانیت کو طول دینے کا ایک ہتھیار ہے. یورپی یونین کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کیا کرے گی، آیا وہ خود داری کا تحفظ اور اشتراک کے لیے تعاون کرے گی یا تذلیل کو قبول کرے اور مطلق العنانی کی مدد کرے گییاد رہے کہ ایران پر 2006/2007 سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت اسلحے پر پابندی عائد ہے جو اکتوبر 2020 میں ختم ہوجائے گی، اسی شق کے تحت جوہری معاہدہ بھی کیا گیا تھا.دوسری جانب امریکا کہنا تھا کہ پابندی میں توسیع کے لیے قرار داد پیش کی جائے گی، امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل تھے ایران پر پابندی میں توسیع کے لیے 9 ووٹ درکار ہیں جبکہ امریکا، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کے پاس اس قرار داد کو ویٹو کرنے کا اختیار بھی نہیں ہے. خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ روس اور چین اس قرار داد کو ناکام بنادیں گے جو ایران کے ساتھ معاہدے کی پاسداری پر زور دیتے رہے ہیں اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت روانچی کا کہنا تھا کہ امریکی عہدیداروں کی جانب سے پابندی میں توسیع کا مطالبہ کوئی قانونی جواز نہیں رکھتا اور امریکا کا جوہری معاہدے کے شراکت دار کا دعوی ایک مذاق ہے.دوسری جانب روسی نمائندے نے امریکی منصوبے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عہدیداروں کا دعوی ہے کہ امریکا کو قرارداد 2231 کے تحت حق حاصل ہے لیکن جو حقوق مشترکہ ہیں ان کی پاسداری پر ایک لفظ نہیں بولا جارہا ہے. یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران کے ساتھ کیے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر مزید معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جبکہ معاہدے کے دیگر عالمی فریقین برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس اور چین نے ایران سے معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا.۔

ایران دھمکی

حکومت کے ریلیف پیکیج ابھی تک اعلانات تک ہی محدود ہیں: سراج الحق

لاہور (آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی ڈانواڈول پالیسی سے کورونا عام ہورہا ہے۔ حکومت کے مطابق اگر لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں تو پھر جہاز،ٹرینیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کیوں بند ہے۔کراچی کے تاجروں کیلئے مزید لاک ڈاؤن قابل برداشت نہیں۔حکومت کے پاس احساس پروگرام کا ڈیٹا بھی غلط ہے۔حکومت سمارٹ اور اصل لاک ڈاؤن میں الجھی ہوئی ہے مرکز اور صوبے کے جھگڑوں سے عوام سینڈوچ بن کر رہ گئے ہیں۔جب سے کرونا وبا ء آئی ہے حکومت کہتی اورکچھ کرتی کچھ ہے۔پورے ملک میں ایک ہی کورونا ہے،ضروری نہیں کہ ہر صوبے کی اپنی پالیسی ہو،پورے ملک میں ایک ہی پالیسی اپنائی جائے تاکہ کرونا وباء سے نپٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جاسکے۔حکومت کے ریلیف اعلانات ابھی تک اعلانات ہی ہیں،عام آدمی تک اس کے ثمرات نہیں پہنچے۔الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کی امدادی سرگرمیاں ملک بھرکے شہروں اور دیہاتوں میں ہر جگہ نظر آرہی ہیں۔فیصل آباد میں پانچ روپے میں دو روٹیوں کا پیکیج عام آدمی کیلئے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے فیصل آباد کے امیر عظیم احمد رندھاوا،رانا عبدالوحید اور دیگر ذمہ داران سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے عظیم رندھاوا اور ان کی ٹیم کو سستی روٹی کا کامیاب پروجیکٹ چلانے پر شاباش دی اور ہدائت کی کہ سستے تندور خاص طور پرشہر کی غریب بستیوں میں لگائے جائیں۔

سراج الحق

شہباز شریف سے منی لانڈرنگ کے بارے میں کوئی سوال نہیں پوچھا گیا: مریم اور نگزیب

لاہور(این این آئی)اکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے تمام سوالات کے جواب دئیے اور تحریری طور پر جمع بھی کروا دئیے ہیں،شہباز شریف سے منی لانڈرنگ کے بارے میں کوئی سوال نہیں پوچھا گیا اور نیب جھوٹ بول رہا ہے،شہباز شریف کے خلاف اربوں اور کھربوں کی کرپشن کے متلاشی نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف سے پوچھا آپ اپنے بچوں کی گاڑی میں کیوں آئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹے الزامات اور کرونا کے خطرات کے باوجود نیب میں پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن)قانون کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں تو عوام کے مجرم آٹا اور چینی چور کیوں نہیں،اگر نواز شریف بطور وزیراعظم اور شہباز شریف بطور وزیراعلی اور قائد حزب اختلاف قانون کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں تو عمران خان اور بزدار کیوں نہیں،شہباز شریف کا اصل جرم نالائق، نااہل اور آٹا چینی چوروں کی نالائقی اور ڈاکہ بے نقاب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیشیاں اور عمران صاحب کے حصہ داروں کوبچانے کے لئے نیب قانون کی ترامیم،نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی انتقام کی بدترین مثالیں قائم کررہا ہے۔

مریم اورنگزیب

سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100انڈیکس میں 195پوائنٹس کمی، ڈالر 87پیسے سستا

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تین روزہ تعطیل کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو مندی کا رجحان غالب رہاجس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی34ہزار کی نفسیاتی حد گرگئی اور انڈیکس195پوائنٹس کی کمی سے 33916.64 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجب کہ حصص فروخت دباوٗ کے سبب 50.42فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 4ارب 61کروڑ9لاکھ روپے کا خسارہ اٹھانا پڑا اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت25.83فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں یکم مئی اور دوروزہ ہفتہ وار تعطیل کے بعد پیر کو ٹریڈنگ کا اغاز ہوا تو شروع سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا اور ابتدائی اوقات میں انڈیکس تقریباً50پوائنٹس بڑھ گیا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں نے طویل المیعاد سرمایہ کاری کے بجائے وقتی حکمت عملی کے تحت منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے نتیجے میں مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 34ہزارکی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 33715پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن مجموعی طور پر مندی غالب رہی اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس195پوائنٹس کی کمی سے33916.64پوائنٹس ہوگیا اسی طرح125.53پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس14956.29پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 17.31پوائنٹس کی کمی سے23920.30پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر353کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے155کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 178کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور20میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 4ارب61کروڑ9لاکھ روپے کی کمی سے 63کھرب 72ارب 10کروڑ63لاکھ روپے ہوگئی۔پیر کو21کروڑ66لاکھ 19ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعرات کی نسبت7 کروڑ54لاکھ 67ہزار شیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو ٗ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت650روپے کے اضافے سے9850روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت162.05وپے کے اضافے سے 2322.80روپے ہوگئی جب کہ مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت44.95روپے کی کمی سے1124.95روپے اوراٹلس ہنڈا کے حصص کی قیمت22روپے کی کمی سے 350روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف،ہیسکول پٹرول،یونٹی فوڈز،ٹی آر جی پاکستان،کے الیکٹرک،پاک ا لیکٹران،پاک پٹرولیم،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،پایونیئر سیمنٹ اور سمٹ بینک کے حصص سرفہرست رہے۔مقامی کرنسی مارکیٹ میں پیر کو بھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا سلسلہ برقرار رہا اور انٹر بینک میں ڈالر 87پیسے کی کمی سے 159.63روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کی کمی سے159.50روپے کی سطح پر آگیا۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ اور سعودی ریال کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید57پیسے کی کمی سے160روپے سے گھٹ کر159.43روپے اور قیمت فروخت87پیسے کی کمی سے160.50روپے سے گھٹ کر159.63روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے159.50روپے سے گھٹ کر158.50روپے اور قیمت فروخت 160.50روپے سے گھٹ کر159.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید172روپے اور قیمت فروخت174روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید195روپے سے بڑھ کر196روپے اور قیمت فروخت197روپے سے بڑھ کر198روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.20روپے سے گھٹ کر40.70روپے اور قیمت فروخت41.60روپے سے گھٹ کر41.20روپے ہوگئی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید42.50روپے سے گھٹ کر42روپے اور قیمت ٖفروخت43روپے سے گھٹ کر 42.50روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

روگار کی عدم دستیابی اور مہنگائی دے دیہاڑی دار مزدوروں کی پریشانی میں اضافہ

لاہور(لیاقت کھرل)کورونا وائرس کے سبب فیکٹریاں اور کاروبا ر بند ہونے کے باعث محدود ذرائع آمدن رکھنے والوں کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثرہوگیا، وزیر اعظم کا احساس پروگرام بھی مدد گار ثابت نہیں ہو سکا،رمضان المبارک میں ہوشربا مہنگائی نے مزید پریشانی سے دوچار کر کے رکھ دیا۔ ان خیالات کا اظہارمردو خواتین محنت کشوں نے روزنامہ پاکستان کی جانب سے کئے گئے سروئے میں کیا۔ شہری اکرام، بلال حسین، اصغر علی اور انصر جاوید نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ابتدائی دنوں میں معاملات ٹھیک رہے لیکن جونہی ماہ رمضان شروع ہو ا گھروں کے اخراجات کئی گنا بڑھ گئے جبکہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ نے معاشی پریشانی بڑھادی۔شہریوں محمد بلال، عادل حسین، محمد شفیع، شفیق احمد، اصغرخان، حاجی منور حسین،راشد عنایت، غازی آباد کے محمد ریاض اور اسلم پرویز نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث ذرائع آمدن ختم ہونے پر گھر چلانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ وزیر اعظم کا احساس پروگرام بھی کوئی مددگار ثابت نہیں ہو سکا ہے۔شہری امجد پرویز، اعجاز احمد،فیاض احمد، باغبانپورہ کے حاجی فیاض علی اور محمد اقبال نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن سے پہلے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی، سرکاری و نجی اداروں اور صنعتوں و فیکٹریوں کے بند ہونے سے ورک چارج اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے لاکھوں افرادبے روزگار ہو گئے۔شہری وسیم احمد، عامر محمود، سہیل احمد، فیاض اکبر نے کہاکہ حکومت کی جانب سے تعمیراتی انڈسٹری کوکھول دیا لیکن بجری سیمنٹ اور ریت کی دکانیں بند ہونے پر کاروبار نہیں چل سکا ہے اور کوئی خاص فرق نہیں پڑا ہے۔فیکٹریوں میں محنت مزدوری کرنے والی خواتین زہرہ بی بی، صغریٰ بی بی، نسیم بی بی، وجاہت بی بی اور طاہرہ بانو کا کہنا تھا کہ سکولوں کی انتظامیہ نے بچوں کے نام خارج کرنے کی دھمکی دے کرفیسیں وصول کر لی ہیں جبکہ مالک مکان بھی کرائے کیلئے تنگ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے لہٰذا حکومت کو روزگار کی بحالی کیلئے مناسب حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے۔

پریشانی/ اضافہ

افغان شہریوں کو ایران میں دریا برد کرنے کے واقعہ کی تحقیقات جاری، کابل حکام

کابل،تہران(این این آئی) ایرانی سرحدی محافظین کی جانب سے درجنوں افغان شہریوں کو ایران سے باہررکھنے کی کوشش میں تشدد کر کے پانی میں پھینکنے کی رپورٹس پر افغان حکام ایران کی سرحد کیساتھ بہتے دریا میں افغان مہاجرین کو تلاش کرتے رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مغربی صوبے ہرات میں حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے دریائے ہری رود سے 12لاشیں برآمد کیں جبکہ 8افراد لاپتہ ہیں۔ افغا ن وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، کابل میں صدارتی محل کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا ابتدائی تحقیقا ت سے معلوم ہوتا ہے کہ کم از کم 70 افغان شہریوں نے ہرات سے ایران میں داخلے کی کوشش کی جس پر انہیں مار پیٹ کر دریائے ہری رود میں دھکیل دیا گیا۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا یہ واقعہ افغانستان کی سرزمین پر پیش آیا، ایران کے سرحدی محافظین نے اپنے ملک میں اس قسم کا کوئی واقعہ پیش آنے کی تردید کی ہے،تاہم ہرا ت کے ضلع گلران کے گورنر عبدالغنی نوری نے اس کی نفی کی اور کہا ایرانی فورسز نے در جنو ں افغان مہاجرین ورکرز کو دریا میں پھینکا، ادھرہرات کے ضلعی ہسپتال کے ڈاکٹرا کا کہنا تھا انہیں افغان مہاجرین کی5 لاشیں موصول ہوئی ہیں جبکہ 2زخمیوں کو لایا گیاجو زیر علاج ہیں۔علاوہ ازیں افغان طالبان نے کہا ایران کو ان ہلاکتوں کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینا چاہیے۔

افغان شہری

ایف ڈی اے کی منظور کردہ، 3ادویات مرکبات کورونا علاج کیلئے اہم قرار

کراچی (این این آئی)پاکستانی سائنسدانوں نے نئے نوول کورونا وائرس کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اس کے علاج میں مددگار ممکنہ ادویات کی شناخت کرلی۔کراچی یونیورسٹی کے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسین اینڈ ڈرگ ریسرچ کی اس تحقیق میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے امریکہ کے ادارے فوڈ ایند ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی منظور کردہ 3 ادویات اور 2 قدرتی مرکبا ت کو اس کے علاج کیلئے اہم قرار دیا۔جریدے جرنل آف بائیو مولیکیولر اسٹرکچر اینڈ ڈائنامک میں شائع تحقیق میں کہا گیا کہ فی الحال اس نئے نوول کورونا وائرس سے ہونیوالی بیماری کا کوئی منظور شدہ علاج موجود نہیں اور اس کیلئے ایف ڈی اے کی منظور شدہ اینٹی وائرل ادویات کو کمپیوٹینشنل طریقہ کار کے ذریعے آزمایا گیا۔محققین نے ایف ڈی اے کی منظور کردہ 3 ادویات ریمیڈیسیور، اسکوائناویر اور ڈارنوویر کیساتھ ساتھ 2 قدرتی مرکبات فلیون اور کویومارین ڈریوسٹیوز کو کووڈ 19 کے علاج کے حوالے سے اہم قرار دیا۔اسکوائناویر اور ڈارنوویر مختلف ن

مزید :

صفحہ آخر -