78 فیصد مریضوں میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئیں، محکمہ صحت بلوچستان

  78 فیصد مریضوں میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئیں، محکمہ صحت بلوچستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(این این آئی) محکمہ صحت بلوچستان نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں 78 فیصد متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے مہلک مرض میں مبتلا ہونے والے مریضوں میں سے 78 فیصد مریضوں میں کورونا کی علامات نہ ہونے کے برابر ظاہر ہوئی ہیں اس لیے انتہائی کم علامات ظاہر ہونے پر مریضوں کے مرض میں مبتلا ہونے کا انداز نہیں ہوتا۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی اکثریت کی عمریں 30 سے 44 برس کے درمیان ہیں، ان کا تناسب مجموعی مریضوں میں سے 33.2 فیصد ہے، 15 سے 29 برس کے مریضوں کا تناسب 26.62 فیصد ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا 60 سے زائد برس کے افراد پر انتہائی تیزی سے حملہ آور ہوا ہے، اس کے علاوہ صوبے میں 80 فیصد مرد جب کہ 20 فیصد خواتین کورونا کاشکار ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت بلوچستان

مزید :

صفحہ آخر -