بلاول بھٹو کا بیانیہ قومی اتحاد اور انسانی بقاء کا بیانیہ، نیئر حسین بخاری

  بلاول بھٹو کا بیانیہ قومی اتحاد اور انسانی بقاء کا بیانیہ، نیئر حسین بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر بخاری نے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا بیانیہ قومی اتحاد اور انسانی بقاء کا بیانیہ ہے۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ حکومت کی ضد اور ہٹ دھرمی کرونا سے زیادہ مہلک ثابت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کا بڑھتا پھیلاؤ معیشت سے زیادہ انسانیت کیلئے شدید تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات حکمرانوں کی سمجھ سے کیوں باہر ہے کہ کرونا مزاق نہیں بھیانک حقیقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران عدم اتفاق سے پیپلز پارٹی مخالفت کی قیمت پر عوام دشمنی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتیں زبانی جمع تفریق و بے سمتی کی بجائے فرض سے مخلصی دلجمعی اورزمہ دارانہ سوچ سے چلتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ روٹی روزگار اور چھت چھیننے والے حکمران مزید سات کروڑ افراد کی غربت کا اعلان کر رہے ہیں۔
نیئر حسین بخاری

مزید :

صفحہ آخر -