18ویں ترمیم نے سندھی عوام سے جینے کا حق چھین لیا، شہباز گل

  18ویں ترمیم نے سندھی عوام سے جینے کا حق چھین لیا، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہاہے کہ 18ویں ترمیم نے جعلی اکاؤنٹ تو بھرے ہیں لیکن سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ اندازہ تو تھا سندھ کو بہت لوٹا گیا ہے صوبے میں اندازوں سے کہیں زیادہ بدترین حالات یقیناً پریشان کن ہیں، سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم مئی کو صرف 16جب کہ 2مئی کو 18مریض وینٹی لیٹرز پر تھے اور اسی دن ڈاکٹر فرقان وینٹی لیٹر نہ ملنے پرجان کی بازی ہارگئے، اس سے سندھ کے زمینی حقائق کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ جہاں بھٹو زندہ ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عجیب مضحکہ خیز لوگ ہیں کہ 12 سال سے مسلسل حکومت کرنے والے اپنی کرپشن اور نااہلی پر پھر وفاق کو کوس رہے ہیں، 18ویں ترمیم نے ان کے جعلی اکاؤنٹ تو بھرے ہیں لیکن سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، جب سوال اٹھایا جائے گا تو 18ویں ترمیم کے داعی بن کرسندھ کارڈ کھیلنے کے لیے میدان میں ہوں گے۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -