ملک بھر میں کھپت میں اضافے کے بعد ڈیزل نایاب

  ملک بھر میں کھپت میں اضافے کے بعد ڈیزل نایاب

  

کراچی (این این آئی)ملک بھر میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد ڈیزل کی کھپت میں اچانک اضافے کے بعد فراہمی نایاب ہوگئی ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اکثر پٹرول پمپوں پر ڈیزل کی فراہمی یا تو بند ہے یا پھر پٹرول کی مشروط خریداری کے ساتھ ڈیزل فراہم کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے کاروبار سے وابستہ ایک تاجر کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب کے شمالی علاقوں کے پٹرول پمپوں پر ڈیزل کی قلت ہے اور یہ پمپ بالکل خالی ہیں جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں گندم کی کٹائی اور گہائی کی وجہ سے ڈیزل کی کھپت میں غیر معمولی اضافہ کے باعث پٹرول پمپ بلیک میلنگ بھی کررہے ہیں۔ ملک بھر میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس صرف دوسے تین دن کے ڈیزل کا سٹاک موجودہے تاہم کمپنیاں اس کے برعکس 17سے 29دن کے سٹاک کی دعویدارہیں جبکہ وزارت پٹرولیم نے کہاہے کہ ملک میں اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کا وافر سٹاک موجود ہے، پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے تاہم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے یکم اور دومئی کو پٹرولیم مصنوعات کی ریکار ڈ فروخت دیکھنے میں آئی ہے

ڈیزل نایاب

مزید :

صفحہ آخر -