عالمی کمیٹی برائے انسانیت کاکورونا سے نجات کیلئے14 مئی کو ”یوم دعا“ منانے اعلان

  عالمی کمیٹی برائے انسانیت کاکورونا سے نجات کیلئے14 مئی کو ”یوم دعا“ منانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوظہبی(آن لائن) عالمی کمیٹی برائے انسانیت نے دنیا بھر میں 14 مئی کو یوم ”دعا“ منانے اعلان کردیا،دنیا کے تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے اپنے عقائد کے مطابق روزہ رکھنے اور خصوصی دعاؤں کی اپیل کر دی۔ملکی و غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی کمیٹی برائے انسانیت نے ایک اعلامیہ میں دنیا بھر کے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 مئی کے روز اپنے اپنے عقیدے کے مطابق یومِ دعا منائیں تاکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کا خاتمہ ہوسکے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہر انسان اپنے مذہب، عقیدے یا مسلک کے حساب سے 14 مئی کو روزہ رکھے، عبادت کے دوران تمام انسانیت کی خیر کیلئے دعائیں مانگے۔ جامع الازہر کے امام احمد الطیب،متحدہ عرب امارات کے سربراہ اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں 14 مئی کے روز عالمی یومِ دعا منانے کے اعلان کی حمایت کی ہے۔
یوم د

مزید :

صفحہ آخر -