ٹائیگر فورس غیر سیاسی، نوجوان ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے: عثما ن ڈار

ٹائیگر فورس غیر سیاسی، نوجوان ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے: عثما ...

  

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کرے گی، فورس کے نوجوان ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ٹائیگر فورس غیر سیاسی ہے اس پر سیاست نہ کی جائے جبکہ اپوزیشن ٹائیگر فورس کو سیاست زدہ کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان مشکل کی اس گھڑی میں سندھ سمیت کسی بھی صوبے کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سندھ حکومت نے مشکل وقت میں نوجوانوں کی خدمات لینے سے انکار کر دیا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے سندھ سے ایک لاکھ 54 ہزار جوانوں کو ٹائیگر فورس میں شامل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے جوان ریلیف میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں گے ہمیں موجودہ مشکل کی گھڑی میں متحد ہو کر اور ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہے۔ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ اس سے صرف پی ٹی آئی کو نوازا جا رہا ہے میں ان کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ ٹائیگر فورس کسی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کرے گی۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -