حکومت کے ریلیف پیکیج ابھی تک اعلانات تک ہی محدود ہیں: سراج الحق

حکومت کے ریلیف پیکیج ابھی تک اعلانات تک ہی محدود ہیں: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی ڈانواڈول پالیسی سے کورونا عام ہورہا ہے۔ حکومت کے مطابق اگر لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں تو پھر جہاز،ٹرینیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کیوں بند ہے۔کراچی کے تاجروں کیلئے مزید لاک ڈاؤن قابل برداشت نہیں۔حکومت کے پاس احساس پروگرام کا ڈیٹا بھی غلط ہے۔حکومت سمارٹ اور اصل لاک ڈاؤن میں الجھی ہوئی ہے مرکز اور صوبے کے جھگڑوں سے عوام سینڈوچ بن کر رہ گئے ہیں۔جب سے کرونا وبا ء آئی ہے حکومت کہتی اورکچھ کرتی کچھ ہے۔پورے ملک میں ایک ہی کورونا ہے،ضروری نہیں کہ ہر صوبے کی اپنی پالیسی ہو،پورے ملک میں ایک ہی پالیسی اپنائی جائے تاکہ کرونا وباء سے نپٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جاسکے۔حکومت کے ریلیف اعلانات ابھی تک اعلانات ہی ہیں،عام آدمی تک اس کے ثمرات نہیں پہنچے۔الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کی امدادی سرگرمیاں ملک بھرکے شہروں اور دیہاتوں میں ہر جگہ نظر آرہی ہیں۔فیصل آباد میں پانچ روپے میں دو روٹیوں کا پیکیج عام آدمی کیلئے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے فیصل آباد کے امیر عظیم احمد رندھاوا،رانا عبدالوحید اور دیگر ذمہ داران سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے عظیم رندھاوا اور ان کی ٹیم کو سستی روٹی کا کامیاب پروجیکٹ چلانے پر شاباش دی اور ہدائت کی کہ سستے تندور خاص طور پرشہر کی غریب بستیوں میں لگائے جائیں۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -