شہر قائد میں آج سے ہیٹ ویو شروع ہوگی،پارہ 40 ڈگری تک جائے گا

  شہر قائد میں آج سے ہیٹ ویو شروع ہوگی،پارہ 40 ڈگری تک جائے گا

  

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں آج (منگل) سے ہیٹ ویو شروع ہوگی اورپارہ 40 ڈگری تک جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں منگل سے ہیٹ ویوشروع ہوگی۔ ہیٹ ویو کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا اورہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہوگا جب کہ پارہ 40 ڈگری تک جائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر قائد

مزید :

صفحہ آخر -