اسمبلیوں کی تالہ بندی ختم کی جائے، سعد رفیق

اسمبلیوں کی تالہ بندی ختم کی جائے، سعد رفیق

  

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پارلیمان کے اجلاس 2 ماہ سے نہیں بلائے گئے ہیں۔ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ 2 ماہ سے قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی کے اجلاس نہیں بلائے گئے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسمبلیوں کی تالہ بندی ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا اجلاس نہ بلایا جانا نہایت غیر دانشمندانہ اور نامناسب رویہ ہے، اسمبلیوں کی تالہ بندی ختم کرکے انہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے۔ن لیگی رہنما نے تجویز دی کہ قومی اجلاس کا اجلاس کنونشن سینٹر اور سینیٹ اجلاس قومی اسمبلی ہال میں بلایا جائے

سعد رفیق

مزید :

صفحہ آخر -