کراچی، پی ٹی آئی کا ڈاکٹرز اور طبی عملے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پراظہار تشویش

      کراچی، پی ٹی آئی کا ڈاکٹرز اور طبی عملے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ...

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے محکمہ صحت کے انتظامات کی قلعی کھل گئی ہے۔ 12سالہ دور حکومت میں اب تک پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سرکاری ہسپتالوں کو وینٹی لیٹر تک فراہم نہیں کر سکی۔ پارٹی سیکریٹریٹ ”انصاف ہاوس“ سے جاری اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیزز کے ماہرریڈیالوجسٹ ڈاکٹر فرقان کی شہادت پر گہراد کھ پہنچا۔ شہید ڈاکٹر کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ایک ڈاکٹر کے لیے بھی کراچی میں صحت کی سہولیات میسر نہیں۔سندھ میں کرپشن کے بجائے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد ہوتا تو ایسے حالات نہیں ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت لوگوں میں خوف پھیلانے میں مصروف ہے۔اگر صحت کا بجٹ وزراء کی صحت کے بجائے اسپتالوں پر لگتا تو آج یہ حالات نہیں ہوتے۔وزیر صحت سندھ اپنی مسلسل ناکامی پر استعفیٰ دیں۔عوام سندھ حکومت کی افواہوں کے بجائے کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائے۔شہید ڈاکٹر فرقان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -