کورو نا کی آڑ میں مسلمانوں پر بھارتی تشدد کا نوٹس لیا جائے، مولانا سلفی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہاکرونا وائرس کی آڑ میں بھارتی مسلمانوں کیخلاف نسلی تعصب وتشددکو ہوادینے خصوصا دینی حلقوں نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوے عالمی برادری خصوصا مسلم ممالک اوآئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی وکشمیری مسلمانوں کیخلاف بھارتی حکومت وہندومتعصب تنظیموں کی حالیہ مسلمان دشمن مہم کافوری نوٹس لیں مولاناعبدالرحمن سلفی اپنے بیان میں مزید کہا کہ کشمیر میں ایک عرصہ سے جاری لاک ڈاؤڈن وکریک ڈاون سے کشمیر یوں پر مظالم کاسلسلہ بڑھتاجارہاہے جبکہ کروناوائرس کی آڑمیں بھارتی مسلمانوں کیخلاف تشددآمیز مہم شروع ہوگی ہے جس کا نشانہ ہر سطح مسلمان بن رہے ہیں اس ظلم کیخلاف مسلم ممالک کو اپناکردار اداکرناچاہئے مولاناعبدالرحمن سلفی نے حکومت پاکستان سے اپیل کی وہ کشمیر وبھارتی مسلمانوں پربڑھتے ہو? مظالم کیخلاف عالمی را? عامہ کو آگاکرے اوربھارت سے س سفارتی سطح پر سخت احتجاج کرے مولاناسلفی نے مزیدکہا کہ ایل او سی پربھی بھارت افواج نے گولہ باری کے سلسلے کو جاری رکھا ہے اقوام متحدہ اس کانوٹس لے انہوں نے کہا رمضان المبارک کامہینہ بھارتی مسلمانوں کیلیے بھارتی حکومت وانتہاپسند ہندو تنظیموں کے تعصب پروپیگنڈہ وانتہاپسندانہ حملوں کی باعث سخت آزمائش کامہینہ ہے انہیں اس ظلم کے نجات کیلیے تمام مسلمانوں کافرض ہیکہ وہ سخت احتجاج کریں