سندھ بورڈ آف ریونیو کے دفاتر کھول دیئے گئے

  سندھ بورڈ آف ریونیو کے دفاتر کھول دیئے گئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بورڈ آف ریونیو کے دفاتر کھول دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ بورڈ آف ریونیو کے سب رجسڑار دفاتر متعین کردہ ایس او پی کے تحت کھولے گئے ہیں۔بورڈ آف ریونیو کے سب رجسٹرار دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 4بجے تک کھلے رہے،سندھ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو کہاگیاہے کہ سب رجسٹرار دفاتر میں ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذرئعے اپائنٹمنٹس حاصل کریں۔اپاینٹمنٹس ملنے کے بعد صارف اپنی ڈاکیومنٹس کے ساتھ متعلقہ آفیسر سے سے صرف بیس منٹ تک مل سکتے ہیں، دفاتر میں داخل ہونے والے افراد اور ملازم تمام ایس او پی پر مکمل عمل کریں۔نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ بورڈ آف ریونیو اور سب رجسٹرا ر کے دفاتر میں ماسک سینیٹائزر اور سماجی فاصلے پر عمل کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -