پاک قطر جنرل تکافل اور گیبٹ کے درمیان معاہدہ

  پاک قطر جنرل تکافل اور گیبٹ کے درمیان معاہدہ

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاک قطر جنرل تکافل نے حال ہی میں رائیڈ ہیلنگ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی گیبٹ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اس معاہدے کے تحت گیبٹ کے صارفین اور ڈرائیور زپاک قطرجنرل تکافل کی خصوصی طورپرڈیزائن کردہ مختلف تکافل اسکیمز سے استفادہ کرسکیں گے۔معاہدے کی تقریب میں پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ناصر علی سیّد، ایل ون سلوشن پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان احمد اور دونوں کمپنیوں کے سینیئر آفیشلز نے شرکت کی۔اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ناصر علی سیّدنے کہا کہ گیبٹ کے ساتھ یہ معاہدہ یقینی طو ر پر صارفین اور ڈرائیورز کی زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی لائے گا کیونکہ جب وہ سڑکوں پر نکلتے ہیں تو ان کی جانوں کو زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔اس اعزازی تکافل کوریج سے انہیں مطلوبہ ذہنی سکون اور راحت ملے گی جو بہتر کارکردگی، مطلوبہ معاشرتی تحفظ اور وفاداری میں تبدیل ہوجائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -