لاک ڈاؤن، پبلک ٹرانسپورٹ کے قواعد و ضوابط جاری

  لاک ڈاؤن، پبلک ٹرانسپورٹ کے قواعد و ضوابط جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے قواعد و ضوابط جاری کردیے جس کے مطابق بسوں میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کو ماسک لازمی لگانا وگا۔تفصیلات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے تیار کیے جانے والے ایس او پیز میں ٹرانسپورٹرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ گاڑیوں کے شیشے کھول کر رکھیں تاکہ تازہ ہوا کا گزر ہوسکے۔ایس او پیز کے مطابق بسوں میں سوار ہونے والے تمام مسافروں کے درمیان تین فٹ فاصلہ اور ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ سفر کے دوران ڈرائیورز بھی ماسک لگانے اور دستانے پہننے کے پابند ہوں گے۔قواعد و ضوابط کے مطابق ہر مسافر کی بس میں داخل ہونے سے قبل تھرمل اسکیننگ کی جائے گی اور اس کا بخار چیک کیا جائے گا، سفر سے قبل گاڑی میں جراثیم کش اسپرے لازمی کرنا ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -