واجد جواد کو اردو یونیورسٹی سینٹ کے اجلاس میں شرکت سے روکا جائے، سحر انصاری

  واجد جواد کو اردو یونیورسٹی سینٹ کے اجلاس میں شرکت سے روکا جائے، سحر انصاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اردو یونیورسٹی سینٹ کی وائس چانسلر سرچ کمیٹی کا اجلاس 6مئی 2020 کو ڈاکٹر عارف علوی صدر پاکستان اور چانسلر اردو یونیورسٹی کی صدارت میں منعقد ہورہا ہے۔ اس اجلاس میں غیر قانونی طور پر قابض واجد جواد کو انجمن ترقی اردو پاکستان کو بحیثیت صدر و ممبر سینٹ اردو یونیورسٹی بلایا جارہا ہے۔ ذوالقرنین جمیل آخری قانونی صدر انجمن ترقی اردو اور زبان و ادب کے ممتاز محقق ادیب شاعر اور آخری قانونی خازن انجمن ترقی اردو پروفیسر سحر انصاری نے فرمایا کہ جب تک انجمن ترقی اردو کے قانونی انتخابات نہیں ہوجاتے اُس وقت تک واجد جواد کو سینٹ کے اجلاس میں بلانا غیر قانونی ہے۔ واجد جواد اور ان کے رفقاء کے سلسلے میں سندھ حکومت میں غیرقانونی قابضین کی حیثیت سے انکوائری اپنے آخری مراحل میں ہے۔ ہم صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی صاحب سے گذارش کرتے ہیں کہ ایسے حالات میں واجد جواد کو انجمن ترقی اردو پاکستان کے صدر کی حیثیت سے اردو یونیورسٹی کے سینٹ کے اجلا س میں شرکت سے روکا جائے۔ تاکہ سینٹ کا یہ اجلاس اس کے دستور کی رو سے غیر شفاف اور سوالیہ نشان ثابت نہ ہو۔

مزید :

صفحہ آخر -