کولمبو سے 51پاکستانیوں کی کراچی آمد، لنکن ایئرلائن کی پرواز لاہور روانہ

  کولمبو سے 51پاکستانیوں کی کراچی آمد، لنکن ایئرلائن کی پرواز لاہور روانہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 51 پاکستانی مسافر سری لنکن ایئر لائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔کولمبو سے کراچی پہنچنے والی پرواز یو ایل 1185 سے 15 مسافر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتر گئے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے اس خصوصی پرواز میں کوئی مسافر سوار نہیں ہوا۔ لاہور کے 36 مسافر جہاز کے اندر ہی موجود رہے۔ ایک گھنٹے بعد پرواز لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔کراچی پہنچنے والے تمام مسافروں کی کورونا وائرس کی اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرنے والے دو مسافروں کو ایئرپورٹ پر واقع نجی ہوٹل کے قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا گیا ہے۔دیگر 13 مسافروں کو شاہراہ فیصل پر واقع دو الگ الگ ہوٹلوں میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹرز پہنچا دیا گیا ہے۔جہاں انہیں کم ازکم 48 گھنٹے کے لیے مانیٹرنگ میں رکھا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -