تاجروں کیلئے 500ارب کے امدادی پیکج کااعلان کیا جائے، لاہور بزنسمین فرنٹ

تاجروں کیلئے 500ارب کے امدادی پیکج کااعلان کیا جائے، لاہور بزنسمین فرنٹ

  

لاہور(کامرس ڈیسک)لاہور بزنسمین فرنٹ کے چیئرمین محمد امجد چودھری، سینئر وائس چیئرمین سردار عثمان غنی اور صدر راجہ حسن اختر نے مشترکہ بیان میں حکومت کیجانب سے چھوٹے اور درمیانے تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے پچھتر ارب کے امدادی پیکج کو ناکافی قرار دیتے ہیں، اسے پانچ سو ارب تک لیجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پچھتر ارب کے پیکج کا مطلب ھے کہ ملک کے پینتیس لاکھ سمال میڈیم بزنس کو فی کس 21 ھزار روپے فی کاروبار کے حساب سے دئے جارھے ھیں جو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ھے۔انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایس ایم ایز کیلئے کم از کم پانچ سو ارب کے امدادی پیکج کا اعلان کرے تاکہ ان سے وابسطہ کڑوروں خاندانوں کو بیروزگاری کی دلدل سے بچایا جاسکے۔ اور ان کاروباروں سے وابستہ کاروباری حضرات اپنے کاروباری معاملات کو درست سمت لیجانے کے قابل ھو سکیں اور ڈوبتی معیشت کو سہارہ مل سکے۔

مزید :

کامرس -