تاجروں کومعاشی طورپرجینے کاحق دیاجائے، شاہد نذیر

تاجروں کومعاشی طورپرجینے کاحق دیاجائے، شاہد نذیر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) صدرانجمن تاجران منٹگمری روڈ شاہد نذیر نے بے روزگارملازمین کے بڑھتے ہوئے مسائل پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ملک بھرمیں تاجرکوروناوائرس کی بجائے بھوک کی موت مررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورچیمبرآف کامرس کے صدرعرفان شیخ کی صدارت میں اجلاس میں کیا جس مین لاہور کی تقریبا ایک سوسے زائد مارکیٹوں کے صدروعہدیدران نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پرتاجران کی رائے لی گئی معاشی طورپرتاجروں کوجینے کاحق دیاجائے اور ہرقسم کے ٹیکسز سے نجات دلائی جائے اگرحکومت نے 9مئی کے بعد لاک ڈاؤن کومزید توسیع دینے کی کوشش کی توتاجر خود دکانیں کھول لیں گے کیونکہ وہ معاشی تباہی کے دہانے پرپہنچ چکے ہیں فور ی طورپرمارکیٹوں اور چھوٹی انڈسٹری کوکھولاجائے کیونکہ عید الفطر کے سلسلے میں یہی کام کرنے کاسیز ن ہے وگرنہ تاجروں کے معاشی حالات خدشات سے کہیں زیادہ خراب ہوجائیں گے۔

مزید :

کامرس -