24گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں مزید 7ہلاکتیں، رپورٹس میں کرونا کی تصدیق

24گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں مزید 7ہلاکتیں، رپورٹس میں کرونا کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘رحیم یار خان‘ میاں چنوں‘ ڈیرہ‘ صادق آباد (نمائندہ خصوصی‘ بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان‘ سٹی رپورٹر) کوروناسے ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا مزید 07 افراد دم توڑ گئے، نشتر ہسپتال میں یکم اپریل سے چار مئی کے درمیان کورونا کے باعث مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں کورونا کے (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

شبہ میں زیر علاج ملتان کے مختلف علاقوں کے رہائشی 40 سالہ الیاس,36 سالہ کلثوم بی بی،45 سالہ رمضان،اور 52 سالہ غلام شبیر نے دم توڑا جبکہ خانیوال کے 45 سالہ مقبول 56 سالہ بلقیس بی بی جبکہ کوٹ ادو کے 60 سالہ محمد امین نے بھی دم توڑ دیا بعد از وفات سوموار کی شام موصول ہونے والی رپورٹس میں ساتوں دم توڑنے والے افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی،یوں یکم اپریل سے 4 مئی کے درمیان نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث دم توڑنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔علاوہ ازیں نشترہسپتال میں تصدیق شدہ37مریض زیرعلاج ہیں جبکہ22کی رپورٹس کاانتظارہے۔دریں اثناء

کورونا وائرس کا شکار پچاس سالہ شخص ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا،احتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے آبائی علاقہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ کوٹ فقیرا کے رہائشی پچاس سالہ عبدالغفور کو چند روز قبل ہیضے کی شکایت ہونے پر شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے عبدالغفور کے خون کے نمونہ جات لیبارٹری ارسال کردئیے، کورونا وائرس مثبت آنے پر اسے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی شروع کر دی۔ گذشتہ روز عبدالغفور کی حالت بگڑ جانے پر موت واقع ہو گئی۔ بعدازاں ہسپتال عملہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عبدالغفور کی آبائی علاقہ میں تدفین کر دی گئی ہے علاوہ ازیں میاں چنوں کے نواحی گاؤں 124 پندرہ ایل کی رہائشی 55 سالہ خاتون کو گردوں کی مرض میں مبتلا تھی جس کو علاج کیلئے ملتان ہسپتال لایا گیا تو اْنکے کورونا ٹیسٹ کئے تو کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ مذکورہ خاتون دم توڑ گئیں. محکمہ ہیلتھ آفیسران کا مزید کہنا تھا کہ وفات پانے والی خاتون اپنے بیماری کی وجہ سے اپنے قریبی رشتے داروں کے گھر گاؤں 126 پندرہ ایل میں رہائش پذیر تھی. مرحومہ کی تدفین 124 اکرام والی میں مکمل کورونا کے پیش نظر احتیاطی پالیسی کے تحت ہوگی. جبکہ مرحومہ کے تمام رشتے داروں کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے.۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ کے ڈاکٹرز اور سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق پر وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے گلدستے اور تحائف بجھوائے گئے.سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد،اے سی تونسہ محمد یوسف اور ایم ایس ڈاکٹر طاہر نے گلدستے اور تحائف متاثرین کو دیئے. ڈاکٹر خلیل احمد نے کہاکہ ڈاکٹرز اور سٹاف فرنٹ لائن ورکرز ہیں،خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف نے کہاکہ ڈاکٹرز اور سٹاف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں. انہو ں نے کہاکہ سیکرٹری ہیلتھ نے بھی تحائف کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کے پانچ ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں ایک ڈاکٹر،تین مراکز اور ایک جینیٹوریل سپروائزر شامل ہے اورتمام عملہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں کورنٹائن کردیا گیاہے۔
ہلاکتیں