رمضان المبارک میں چھوٹے تاجروں کو کاروبار کی اجازت دی جائے‘ سلیمان صدیقی

  رمضان المبارک میں چھوٹے تاجروں کو کاروبار کی اجازت دی جائے‘ سلیمان صدیقی

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، سنیئر وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم،جنوبی پنجاب کے صدرشیخ جاوید اختر،سنیئرنائب صدرجنوبی پنجاب حاجی ندیم قریشی، نائب صدرجنوبی پنجاب ملک قاسم بوسن، ممبر سپریم کونسل خواجہ احمد فراز صدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چھوٹے تاجروں کے لیے حکومت نے زبانی(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں دیا صنعتی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے انڈسٹری کو پیکج دیا گیا ہے مگر چھوٹے تاجر وں کے لیے صرف وزراہ نے میڈیا پر آکر ریلیف پیکج کے نام پر ابھی تک لولی پاپ دیا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چھوٹا تاجر لاک ڈاؤن کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ان کے گھروں میں معاشی تنگدستی کے باعث مشکلات کھڑی ہیں حکومت کو بارہا مطالبات کئے کہ چھوٹے تاجروں کو ریلیف دینے اور دوبارہ کاروبار کے لیے بلاسود قرضہ اسکیم متعارف کرائی جائے بد قسمتی سے حکومت نے تاحال اس پر عمل نہیں کیا جا سکا انہوں نے کہا کہ بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات میں دیا گیا ریلیف نظر آرہا ہے اور صنعتی ورکرز کے لیے تنخواہوں کی مد میں پیکج بھی دیا گیا مگر افسوس چھوٹا تاجر جو ملکی معیشت کی بنیادی اکائی ہے اور ملک میں معاشی ترقی بے روزگاری میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا رہتا ہے آج وہ حکومت کے صرف زبانی جمع خرچ پر حکومت کی طرف دیکھ رہا ہے کہ کب ان کی بھی سنی جائے گی اور وہ بھی پہلے کی طرح اپنے کاروبار کو چلا سکیں گے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک باقی ایام کے دوران ملک بھر میں ہر طر ح کے کاروبارکھولنے کی اجازت دی جا ئے، اگر عوامی اجتماع سے کورونا پھیلنے کا خطرہ ہے تو پھرملک بھر میں کرفیو کا اعلان کیا جائے،آدھا تیتر آدھا بٹیر کی پالیسی مزید نہیں چل سکتی، وزیر اعظم عمران خان ملکی معیشت اور کرونا سے سے جنگ کے لیے فنڈ تواکٹھا کر رہے ہیں لیکن معیشت کی بہتری کے لیے معاشی اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کر کے مسلے کا حل نکالیں، انھوں نے کہا حکمران لاک ڈاون کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل مرتب نہیں کر سکے تاجروں کی دکانیں بند لیکن عملا پورا ملک آزادانہ گھوم رہاہے اسی طر ح کرونا کا مقابلہ کرنے کے لئے مرکز اور صوبوں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے وفاق اور صوبے ایک پیج پر نہیں ہیں خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا وفاق اور صو بے لاکھوں انسانی جانوں پر سیاست کرنا چھوڑدیں۔

سلیمان صدیقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -