ملتان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر آپریشن‘ 19افراد گرفتار

  ملتان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر آپریشن‘ 19افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)) پولیس نے لاک ڈاون اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رکھا،پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر دوکانیں کھولنے اور ڈبل سواری کے الزام میں 19 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے دکانیں کھولنے، موٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور شہریوں کے پبلک مقامات پر اکٹھے ہونے پر پابندی لگا رکھی ہے پولیس نے موٹرسائیکل پر ڈبل (بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

سواری کی خلاف ورزی کرنے، پبلک مقامات پر اکٹھے ہونے اور دکانیں کھولنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں عمر، اخلاق، شاہد، نعمان، سلیم، محمد سلیم، شفیق، اسد، محب اللہ، روح اللہ، محمد عباس، کاشف، محمد فہیم، ساجد علی، محمد بلال، محمد عمران، عامر، محمد عقیل اور محمد حسین کو گرفتار کیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
گرفتار