محکمہ صحت: نائب قاصد میں کرونا کی تصدیق‘ ملازمین خوفزدہ،کام متاثر

  محکمہ صحت: نائب قاصد میں کرونا کی تصدیق‘ ملازمین خوفزدہ،کام متاثر

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کے نائب قاصد میں کورونا کی تصدیق،محکمہ صحت ملتان کے تمام ملازمین خوف و ہراس کا شکار،نئے تعینات ہونے والے سی ای او نے رابطے میں رہنے والے ملازمین کو آئی سو لیٹ کر کے ٹیسٹ کروانے کی بجائے کام کرنے کی ہدایات کر دی، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کے نائب (بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

قاصد دانش میں چند روز قبل کورونا کی تصدیق ہوئی جو اب نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ہے تاہم اس دوران سابقہ سی ای او کو کرپشن الزامات کی وجہ سے عہدہ سے ہٹا دیا گیا جبکہ اضافی چارج پر موجود نئے تعینات ہونے والے سی ای او ڈاکٹر سلیم لغاری نے دانش سے قریبی رابطے میں رہنے والے ملازمین کو آئی سو لیٹ کر کے تشخیصی ٹیسٹ کروانے کی بجائے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس پر تمام ملازمین شدید عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں ادھر سی ای او ہیلتھ ملتان کے مطابق قریبی رابطے میں رہنے والے ملازمین کو آئی سو لیٹ کیا گیا ہے۔

متاثر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -