گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی دعوی مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر پردہ نہیں ڈال سکتا: پاکستان 

گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی دعوی مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر پردہ نہیں ڈال ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی دعویٰ سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایسا کرنے سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔ذرائع کے مطابق سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی دعوے پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو آگاہ کر دیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی دعوے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی ریاست متنازعہ علاقہ ہے۔ گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی دعویٰ کشمیر میں مظالم پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکی متنازع حیثیت تسلیم کرتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات واپس لے جبکہ پابندیاں اور مواصلاتی بلیک آؤٹ ختم کیا جائے۔

پاکستان

مزید :

صفحہ اول -