بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین ہمارے ہیروز‘ وسیم خان

      بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین ہمارے ہیروز‘ وسیم خان

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان) پولیس ملازمین جرائم پیشہ عناصر اور کورونا کے خلاف جنگ میں اپنی جان ہتھیلی پر لے کر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں پولیس ملازمین کے مسائل حل کرناہماری ذمہ داری ہے اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے پولیس ملازمین و اہلکاروں میں رمضان گفٹ ہیپمر تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈی پی او سید کرار حسین اور ڈپٹی کمشنر عمران قریشی بھی شریک ہوئیاورتقریب میں (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

شہید عرفان بخاری کی والدہ کو بطور مہمان خصوصی بلوایا گیا۔آرپی او، ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے پولیس ملازمین کے ہمراہ افطاری بھی کی آرپی او وسیم احمد کا رمضان اور کرونا ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس جوانوں کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیاآر پی او وسیم احمد نے پولیس جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے اور مسائل دریافت کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مستحق افراد کے لئے بھی اپنی جیب سے پیسے جمع کر کے راشن بیگ تقسیم کئے۔عوام مقدس مہینے میں ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں کورونا کے خلاف جنگ میں ہم فورس کے ساتھ کھڑے ہیں، بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔ڈی پی او سید کرار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہے ہیں۔رمضان گفٹ ہیمپر تقسیم کرنے کا مقصد جوانوں کا مورال اور حوصلوں کو بلند کرنا ہے پولیس جرائم پیشہ عناصراور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اور کورونا وائرس سے بچاؤ بارے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملددرآمد کرایا جارہا ہے۔تقریب سے قبل آرپی او وسیم احمد خان کو پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

وسیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -