ملتان: ضلعی عدلیہ میں 9مئی تک ججز ڈیوٹیوں کا نیا روسٹر فائنل

  ملتان: ضلعی عدلیہ میں 9مئی تک ججز ڈیوٹیوں کا نیا روسٹر فائنل

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبہ بھر کی طرح ملتان کی ضلعی عدالتوں میں بھی ججز کی کم تعداد ہی مقدمات کی سماعت کررہی ہے۔ ضلعی عدلیہ میں 9 مئی تک ججز کی ڈیوٹیوں پر مشتمل نیا(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ محسن نثار 9 مئی تک،سول جج محمد مسرور، جوڈیشل مجسٹریٹس ریاض احمد خان، اعجاز محمود اور منیر احمد سلیمی 9 مئی تک کیسز پر سماعت جبکہ گزشتہ روز سے 9 مئی تک ایڈیشنل سیشن ججز خضر حیات، محمد سجاد حسین خان، چوہدری محمد آصف، محمد عاصم اور اختر حسین کلیار مقدمات کی سماعت کریں گے۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -