فکسنگ کیس: میرا کیریئر وسیم اکرم نے تباہ کیا، عطاء الرحمن

فکسنگ کیس: میرا کیریئر وسیم اکرم نے تباہ کیا، عطاء الرحمن

  

لاہور: (سپورٹس رپورٹر) میچ فکسنگ پر بیان کیوں بدلا؟ 20 سال بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر عطاالرحمان بول پڑے۔ کہتے ہیں وسیم اکرم کے کہنے پر کمیشن کے سامنے بیان بدلا تھا۔ سابق کپتان کی وجہ سے کرکٹ کیریئرتباہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ میں روزانہ نئے انکشافات سامنے آنے لگے، فکسنگ کی کنگا میں کس کس نے ہاتھ دھوئے، ہر بار نیا کردار سامنے آنے لگا۔سابق فاسٹ باؤلر عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ عدالتی کمیشن کے سامنے وسیم اکرم کے کہنے پر بیان بدلا۔ ان کی وجہ سے کرکٹ کریئرتباہ ہوا، اب خاموش نہیں رہوں گا۔عطا الرحمان نے راشد لطیف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ وسیم اکرم فکسنگ میں ملوث ہیں تو وسیم اکرم کو اپنی کپتانی میں کیوں کھلایا؟سابق فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ وسیم اکرم کو دنیا کے سامنے میچ فکسنگ کا اعتراف کرنا ہو گا۔انہوں نے سابق کپتان پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو جوا لیگ کہنے والے راشد لطیف پھر اس میں شامل کیوں ہوئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -