انگلینڈپلٹ پاکستانی کی جائیداد ہتھیانے کیلئے قبضہ مافیا کا دھا وا‘ مزاحمت پر شہری کی پٹائی‘ موبائل فون چھین کر فرار

  انگلینڈپلٹ پاکستانی کی جائیداد ہتھیانے کیلئے قبضہ مافیا کا دھا وا‘ مزاحمت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی رپورٹر) عدالتی حکم کے باوجود انگلینڈ پلٹ پاکستانی کی جائیداد پر قبضہ کرنے کے لئے متعدد افراد نے دھاوا بول دیا۔ مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا موبائل ویڈیو بنانے پر موبائل فون بھی چھین لیے (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

گئے۔ جس پر شہری نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی وجہ سے پولیس سے رجوع کیا اور ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شخص اعجاز سرور نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انگلینڈ کے رہائشی اعجاز سرور جو کہ شالیمار کالونی کے رہائشی اور 5 مرلہ اور 9 مرلہ کے مکان کے مالک ہیں۔ ان کے مکان کو کنور اقبال جیلانی نے ہتھیانے کی کوشش کی اور اسی وجہ سے گزشتہ روز ان کے مکان پر دھاوا بول دیا مزاحمت کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کو ملزمان کے خلاف درخواست دی گئی ہے۔ ملزم اس کے جائیداد کو اکیلا جان کر عرصہ دراز سے سے نظر جمائے بیٹھا ہے اور حملہ کرکے قبضہ کرنا چاہتا ہے جس پر اس نے عدالت سے حکم امتناعی بھی حاصل کر رکھا ہے۔لیکن اس کے باوجود اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اس لیے اربابِ اختیار سے استدعا ہے کہ تحفظ فراہم کیا جائے۔
فرار