صادق آباد، بجلی تار گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق،ورثا کا لاشیں سٹرک پر رکھ کر مظاہرہ

صادق آباد، بجلی تار گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق،ورثا کا لاشیں سٹرک پر رکھ کر ...

  

رحیم یار خان‘صادق آباد(بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر‘نمائندہ خصوصی ) عوامی کالونی میں 11kv بجلی تار ٹوٹ کر زمین پر آن آگرے 2کمسن بچے یاسر اورمحمدسعید کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ورثاء کا بچوں کی لاشیں قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے سڑک بلاک ہونے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ورثاء نے وپڈا کے ایس ڈی او سمیت دیگر متعلقہ حکام کے خلاف نعرے بازی کی ورثاء(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

مظاہرین کے مطابق بجلی کی تار اور پول بوسیدہ ہونے پر متعدد بار واپڈا کو شکایات کی لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہوا اس واقعہ سے ایک روز قبل بھی ظفرسعیدٹاون میں بجلی کی بوسیدہ تار ٹوٹنے سے ایک بچے کی موت ہوگئی تھی دوسری جانب میپکو ذرائع کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -