نیٹ بال کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، امہ لیلیٰ کلثوم رانا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان واپڈا نیٹ بال ٹیم کی کوچ امہ لیلی کلثوم رانا نے کہاہے کہ ملک میں نیٹ بال کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی نیٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر میڈلز حاصل کررکھے ہیں تاہم حکومت دیگر کھیلوں کے کھلاڑی کی طرح ان کی بھی حوصلہ افزائی کرے، انہوں نے کہا کہ ملک میں نیٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل اور فنڈز کی کمی کے باعث نیٹ بال کے کھلاڑی کئی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت نہیں ہوتی، لیکن فیڈریشن اپنی مدد آپ کے تحت اور محدود وسائل میں رہتے کئی انٹرنیشنل ایونٹس میں کھلاڑیوں کو بھیجتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پاکستان نیٹ بال کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کرے تاکہ کھلاڑیوں کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے مواقع فراہم کئے جا سکیں،ایک سوال کے جواب میں امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے کہا کہ میری کوچنگ میں پاکستان واپڈا کی مردوں اور خواتیں کی دونوں نے چمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔