عمران خان شتر مرغ، ذمہ داریوں سے بھاگ رہے ہیں،چانڈیو

      عمران خان شتر مرغ، ذمہ داریوں سے بھاگ رہے ہیں،چانڈیو

  

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داری ادا کریں یا گھر جائیں۔ عمران خان شتر مرغ بننے کی کوشش نہ کریں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم ہیں بھی اور نہیں بھی۔عمران خان شتر مرغ بننے کی کوشش نہ کریں،ہربحران میں خان صاحب ایسے ہاتھ کھڑے کر دیتے ہیں جیسے طوفان میں شتر مرغ ریت میں منہ چھپا لیتا ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ شتر مرغ (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

کو کہو کہ وزن اٹھاؤ تو کہتا ہے کہ پرندہ ہوں،جب شطر مرغ کو اڑنے کا کہا جائے تو کہتا ہے کہ میں تو اونٹ ہوں،خان صاحب بھی شتر مرغ کی طرح ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں،کورونا ایسی وباء سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم کا شترمرغ والا انداز نہیں چلے گا۔غیرمقبول فیصلے لینے سے ڈرنے والی کبھی قوموں کی قیادت نہیں کر سکتے۔

چانڈیو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -