شہباز شریف سے منی لانڈرنگ کے بارے میں کوئی سوال نہیں پوچھا گیا: مریم اورنگزیب

  شہباز شریف سے منی لانڈرنگ کے بارے میں کوئی سوال نہیں پوچھا گیا: مریم ...

  

لاہور(این این آئی)اکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے تمام سوالات کے جواب دئیے اور تحریری طور پر جمع بھی کروا دئیے ہیں،شہباز شریف سے منی لانڈرنگ کے بارے میں (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

کوئی سوال نہیں پوچھا گیا اور نیب جھوٹ بول رہا ہے،شہباز شریف کے خلاف اربوں اور کھربوں کی کرپشن کے متلاشی نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف سے پوچھا آپ اپنے بچوں کی گاڑی میں کیوں آئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹے الزامات اور کرونا کے خطرات کے باوجود نیب میں پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن)قانون کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں تو عوام کے مجرم آٹا اور چینی چور کیوں نہیں،اگر نواز شریف بطور وزیراعظم اور شہباز شریف بطور وزیراعلی اور قائد حزب اختلاف قانون کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں تو عمران خان اور بزدار کیوں نہیں،شہباز شریف کا اصل جرم نالائق، نااہل اور آٹا چینی چوروں کی نالائقی اور ڈاکہ بے نقاب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیشیاں اور عمران صاحب کے حصہ داروں کوبچانے کے لئے نیب قانون کی ترامیم،نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی انتقام کی بدترین مثالیں قائم کررہا ہے۔

مریم اورنگزی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -