پی سی بی نے مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی، محمد آصف

پی سی بی نے مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی، محمد آصف

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپاٹ فکسنگ میں سزا بھگتنے والے فاسٹ بالر محمد آصف بھی امتیازی سلوک پر بول پڑے۔ ایک انٹر ویو میں محمد آصف نے کہا کہ مجھ سے پہلے بھی کرکٹرز میچ فکسنگ میں ملوث تھے اور بعد میں بھی ملوث ہوتے رہے۔امتیاز برتتے ہوئے چند ایک کو دوسرا موقع دے دیا گیا اور سب کے ساتھ یکساں سلوک نہیں ہوا۔ا نہوں نے کہا کہ ہر کوئی میری باؤلنگ اورمیری اہلیت کی تعریف کرتا تھا لیکن پی سی بی نے مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی، میرے بعد فکسنگ میں ملوث ہونے والے کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو اب بھی کھیل رہے ہیں،مجھ سے پہلے فکسنگ میں ملوث ہونے والے کرکٹرز بورڈ کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ مجھے واپسی کا موقع ہی فراہم نہیں کیا گیا۔2010 میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سلمان بٹ اور محمد عامر کے ساتھ محمد آصف بھی شامل تھے جنہیں سخت سزائیں سنائی گئی تھیں۔ محمد آصف کا کہنا تھا کہ میں اکیڈمی قائم کرنا چاہتا ہوں جو کورونا کی وجہ سے رک گئی ہے، لیکن پر عزم ہوں کہ اکیڈمی قائم کروں گا اور بچوں کو سکھاؤں

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -