امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کولانے کیلئے پہلی پرواز 12 مئی کوروانہ ہوگی

امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کولانے کیلئے پہلی پرواز 12 مئی کوروانہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)قومی ایئرلائن نے امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا پلان مکمل کر لیا۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز 12 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن ڈی سی روانہ ہو گی۔ پی آئی اے بوئنگ ٹرپل 777 طیارہ بغیر مسافروں کے امریکہ جائے گا۔پی آئی اے کی ایک ماہ (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

میں 12 پروازیں امریکہ کے لیے شیڈول کی گئی ہیں جو واشنگٹن، شکاگو، نیو جرسی کیلئے آپریٹ ہوں گی۔ پی آئی اے نے امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی شیڈول سے آگاہ کر دیا۔امریکہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو اجازت دینے کا مراسلہ جاری کر رکھا ہے جس کے مطابق پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے۔
پاکستانیوں کی واپسی